اسپورٹس

آئی سی سی صدر جے شاہ کو اعزاز سے سرفراز کرے گا بی سی سی آئی، جانئے کیوں ملے گا ایوارڈ

اتوارکو بی سی سی آئی کی اسپیشل جنرل میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ میں نو منتخب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر جے شاہ کوبی سی سی آئی کی ریاستی یونٹ کے ذریعہ سرفراز کیا جائے گا۔ جے شاہ نے گزشتہ یکم دسمبرکوآئی سی سی صدرکا عہدہ سنبھالا۔ اس سے پہلے گزشتہ ستمبر ماہ میں جے شاہ کو بلامقابلہ صدرمنتخب کیا گیا تھا۔ جے شاہ آئی سی سی کے سب سے نوجوان چیئرمین بنے تھے۔ سابق بی سی سی آئی سکریٹری نے گریگ بارکلے کا مقام لیا۔ گریگ بارکلے نے اپنی تیسری مدت کار سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد جے شاہ کوذمہ داری ملی۔

بی سی سی آئی کی اسپیشل جنرل میٹنگ میں جے شاہ ہوں گے سرفراز

اس سے پہلے جے شاہ اکتوبر 2019 سے جنوری 2021 تک بی سی سی آئی کے سکریٹری رہے۔ بی سی سی آئی سکریٹری کے بعد انہوں نے ایشین کرکٹ کاؤنسل کا عہدہ سنبھالا۔ بہرحال اب بی سی سی آئی کی اسپیشل جنرل میٹنگ میں جے شاہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔  اس اسپیشل جنرل میٹنگ میں جے شاہ کو ریاستی یونٹ کے ذریعہ سرفراز کیا جائے گا۔ دراصل، جے شاہ کا کرکٹ ایڈمنسٹریٹر کے طورپرعالمی سطح پرکھیل کی ترقی میں بڑا تعاون مانا جا تا ہے۔ گزشتہ دنوں جے شاہ نے انہوں نے اولمپک میں کرکٹ کو شامل کرنے کے لئے برسبین اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی تاکہ سمراولمپکس میں شمولیت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

لاس اینجلس اولمپک گیمس میں کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح تقریباً 128 سال بعد کرکٹ اولمپک گیمس کا حصہ بنا ہے۔ حالانکہ برسبین اولمپک گیمس 2023 میں کرکٹ پر باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ اولمپک میں کرکٹ کو پھرسے شامل کرنے میں جے شاہ کا بڑا تعاون رہا ہے۔ آسٹریلیائی اخبار دی ایج کے مطابق، جے شاہ کرکٹ آسٹریلیا کے صدر مائیک بیئرڈ اورانگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ کے صدررچرڈ شامپتھن سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران ٹوٹائرٹسٹ سسٹم پربات ممکن ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

2 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

3 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

3 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

4 hours ago