اسپورٹس

Paris Olympics 2024: اللہ نے بلا کی خوبصورتی سے نوازا، لیکن خوبصورتی بن گئی وبال جان، پیرس اولمپک 2024 سے کردیا گیا باہر

Paris Olympics 2024:  اللہ کے پاس کسی چیز کی کمی نہیں ہے، وہ اپنے جس بندے کو جو چاہے اس سے نوازدیتا ہے، کسی کو بلا کی خوبصورتی سے نوازتا ہے تو کسی کو مال ودولت سے نوازتا ہے، لیکن آج ہم ایسے واقعہ کے بارے میں بتائیں گے کہ اللہ کی طرف سے دی گئی بلا کی خوبصورتی ہی اس کے لئے وبال جان بن گئی۔ جی ہاں پیرس اولمپک میں ایک خوبصورت خاتون تیراک کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

فرانس کی دارالحکومت پیرس میں کھیلے جا رہے کھیلوں کے بڑے مقابلے میں ایک عجیب وغریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک خاتون کھلاڑی کو حد سے زیادہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے پیرس اولمپک سے واپس اپنے گھربھیج دیا گیا۔ جی ہاں، آپ صحیح پڑھ رہے ہیں، ایسا ہی ہوا ہے۔ خبرآئی ہے کہ پیراگوے کی 20 سالہ تیراک لوانا الونسوکو اولمپک ویلیج سے واپس ان کے ملک بھیجنے کا فیصلہ لیا گیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہو رہے اولمپک 2024 میں ایک بے حد عجیب خبرسامنے آئی ہے۔ پیراگوے کی 20 سال کی تیراک لوانا الونسوکا زیادہ خوبصورت ہونا ان کے لئے مشکل بن گیا۔ ان کواولمپک ویلیج میں کمرہ خالی کرنے کے لئے کہا گیا اوراولمپک چھوڑکر واپس اپنے ملک لوٹنے کے لئے بول دیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق، اولمپک میں حصہ لینے پہنچے پیراگوے کے کچھ کھلاڑیوں نے افسران سے لوانا کی خوبصورتی سے متعلق شکایت کی تھی۔


اولمپک میں حصہ لینے پہنچے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ لوانا اتنی خوبصورت ہیں کہ وہ کھیل پرتوجہ نہیں لگا پا رہے ہیں۔ شکایت درج کرانے کے بعد جب افسران نے اس طرف دھیان دیا توان کا بھی یہی ماننا تھا کہ اس ایتھلیٹ کی خوبصورتی توجہ بھٹکانے والی ہے۔ پیراگوے کے کھلاڑیوں کے ساتھ موجود افسران کو لگا کہ لوانا کی خوبصورت کھلاڑیوں پر بھاری پڑسکتی ہے۔ اگرکھیل پرتوجہ نہیں مرکوزہوا تومیڈل جیتنے کی امید پوری نہیں ہوگی۔ اس وجہ سے لوانا الونسوکو پیراگوے واپس بھیج دیا گیا۔

  بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

1 hour ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

2 hours ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

3 hours ago