بھارت ایکسپریس۔
Kohli Naveen Ul Haq Controversy: آئی پی ایل 2023 کے ایک مقابلے کے دوران وراٹ کوہلی کا نوین الحق کے ساتھ تنازعہ ہوگیا تھا۔ اس معاملے میں لکھنو سپر جائنٹس کی طرف سے گوتم گمبھیربھی آگئے تھے۔ یہ معاملہ میدان پرتو ختم ہوگیا تھا، لیکن اسے سوشل میڈیا پر خوب اچھالا گیا۔ اس سلسلے میں پاکستان کے کھالڑی امام الحق نے بھی ایک جھوٹ بول دیا۔ امام الحق نے ایک بار بتایا تھا کہ تنازعہ کے بعد ان کے ساتھ کھلاڑی آغا سلمان نے کوہلی کو میسیج کیا تھا۔ اس میں انہوں نے کوہلی کو بچہ کہہ کرمخاطب کیا تھا۔
دراصل، حال ہی میں آغا سلمان کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس میں انہوں نے کوہلی کو میسیج کرنے والے معاملے کا سچ بتایا ہے۔ سلمان نے کہا کہ وہ کوہلی کی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں۔ انہیں وہ کیسے بچہ کہہ سکتے ہیں۔ سلمان نے کہا کہ ہیٹیڈ موومنٹ تھا۔ بعد میں وہ مزاحیہ سمجھا جانے لگا تھا۔ دیکھنے والے کہہ رہے تھے کہ یہ کیا کر رہے ہیں گراونڈ میں۔ اس کے بعد میں نے میسیج کیا۔ اس کو جواسٹارٹ تھا وہ وراٹ بھائی تھا۔ باقی آپ اندازہ لگا لو۔ وہ شاداب نے انہیں بتایا کہ آپ کو اس نے میسیج کیا ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ جاکردیکھتا ہوں اوراس کا اسکرین شاٹ جاکرلگاوں گا۔ میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ عالمی کپ 2023 کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم ہندوستان آئی تھی۔ یہاں پاکستانی کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا تھا۔ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کے دوران میچ بھی کھیلا گیا۔ اس میں ہندوستان نے 7 وکٹ سے جیت درج کی تھی۔ پاکستان کی ٹیم اس مقابلے میں 191 رن بناکرآل آوٹ ہوگئی تھی۔ امام الحق 38 گیندوں میں 36 رن بناکر پویلین لوٹے تھے۔ اس کے جواب میں ہندوستان نے 30.3 اووروں میں ہدف حاصل کرلیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…