بھارت ایکسپریس۔
Dr. Rajeshwar Singh News: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو کے سروجنی نگر کے رکن اسمبلی اورسماجی کارکن ڈاکٹر راجیشورسنگھ گجرات پہنچے۔ گجرات کے جام نگرمیں ڈاکٹر راجیشورسنگھ اننت امبانی کی پری ویڈنگ سیریمنی میں شریک ہوئے۔ اننت امبانی ملک کے سب سے بڑے بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے ہیں۔
ڈاکٹر راجیشورسنگھ نے اننت امبانی کو شادی کے بندھن میں بندھنے کی مبارکباد دیں۔ انہوں نے مکیش امبانی سے بھی ملاقات کی۔ مکیش امبانی سے ملاقات کے بعد ڈاکٹرراجیشورسنگ نے سوشل میڈیا پرلکھا کہ ”مکیش امبانی دوراندیش شخص ہیں اورقوم کی تعمیرمیں ان کا تعاون بہت بڑا ہے۔ ان سے ملنا ہمیشہ خوشی کی بات ہوتی ہے۔ ان کے علاوہ ان کی اہلیہ نیتا امبانی بھی ایک مہذب اور شائستہ خاتون ہیں۔“
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے کہا، ”میں نے مکیش امبانی اورنیتا امبانی کے بیٹے اننت امبانی اوربہورادھیکا کو شادی کی مبارکباد دی۔ میں نے پایا کہ اننت انسانیت اورمحبت سے لبریز ہیں۔ میں ماں پیتامبرا دیوی سے دعا کرتا ہوں کہ انہیں آگے کی خوبصورت زندگی کے لئے آشیرواد دیں۔“
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے گجرات کے سیاحتی مقام ونتارا، جام نگر کا بھی دورہ کیا، جہاں امبانی خاندان کا ریلائنس چڑیا گھرہے۔ اس کے بعد انہوں نے ونتارا کے بارے میں دلچسپ باتیں بتائیں۔ انہوں نے کہا، “میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ دنیا کا سب سے خوبصورت اوراچھی طرح سے برقراررکھا ہوا ریسرچ اور ریسکیوسینٹر ہے! 2.5 لاکھ جانوراورپرندے، 1.20 لاکھ جانور اب تک بچائے گئے، 3500 ایکڑ، 650 انواع (پرجاتیاں)، ان کی دیکھ بھال کے لئے 2400 ملازمین! واقعی یہ شاندار ہے۔“
واضح رہے کہ ڈاکٹرراجیشورسنگھ بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ طویل عرصے سے فلاحی کاموں سے بھی وابستہ ہیں۔ انہوں نے وقتاً فوقتاً غریب بچوں اورخواتین کو مضبوط، خود انحصاری اورخود انحصاربنانے کے لئے قابل ستائش کام کیا ہے۔ ڈاکٹرراجیشورسنگھ کو انسانیت سے متعلق کئی پہل شروع کرنے کے لئے مختلف اعزازات سے سرفرازکیا جاچکا ہے۔ وہ وزیراعظم مودی اوروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرتے رہے ہیں اوران سے ترغیب لے کرریاست کے باشندوں کی خدمت کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…