بھارت ایکسپریس۔
ملک کے سب سے بڑے بزنس مین ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے پری ویڈنگ سیلبریشن کی شروعات یکم مارچ سے ہوئی۔ گزشتہ رات ایونٹ سے امبانی فیملی کے لُکس سوشل میڈیا پرچھائے رہے۔ اپنے بیٹے کے فنکشن پر نیتا امبانی نے ویسٹرن لُک کیری کیا تھا۔ آج دوسرے دن کے فنکشن میں ڈریس کوڈ ہوسکتا ہے۔ انڈین لُک کی بات کریں تو امبانی فیملی کی پہلی پسند ڈالی جین ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ کون ہیں یہ آرٹسٹ!
کون ہیں ڈالی جین؟
اے بی پی کی رپورٹ کے مطابق، ڈالی جین سیلبرٹی ڈریس آرٹسٹ ہیں، جنہوں نے امبانی فیملی ہی نہیں بلکہ کئی سیلبس کا لُک اسٹائل کرچکی ہیں۔ ڈالی ایک دوپٹے اور ساڑی کو تقریباً 325 اسٹائل سے ڈریپ کرسکتی ہیں۔ ان کے اسی ہنر نے ان کا نام لمکا بک آف ریکارڈ میں درج کرایا تھا۔ وہ کئی بار انیتا امبانی کو ساڑی پہنا چکی ہیں۔ نیتا مکیش امبانی کلچر سینٹر کے لانچ کے دوران بھی ڈالی نے ہی نیتا امبانی کی ساڑی ڈریپنگ کی تھی۔ اس کے علاوہ وہ امبانی خاندان کی بڑی بہو شلوکا مہتا اور ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کی ساڑی بھی ڈروپنگ کرچکی ہیں۔
کئی سیلبس بھی لسٹ میں شامل
آپ کو بتا دیں کہ صرف امبانی فیملی ہی نہیں ڈالی جین کئی بالی ووڈ سیلبس کی ڈریس بھی ڈیزائن کرچکی ہیں۔ انہوں نے دیپیکا پادوکون، عالیہ بھٹ سمیت کئی اسٹارس کی ساڑی ڈروپنگ کی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ پری ویڈنگ فنکشن کے لئے بھی ڈالی جین ڈریپنگ کرسکتی ہیں۔ اس درمیان لوگ بھی جاننے کے لئے بے تاب ہیں کہ اس بار ڈالی جین کتنی فیس چارج کریں گی۔
ایک سیشن کے لئے چارج
ڈالی جین اپنے ہرسیشن کے لئے موٹی رقم چارج کرتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، ڈالی جین ساڑی ڈریپنگ کے ہرسیشن کے لئے تقریباً 35 ہزار سے لے کر 2 لاکھ روپئے تک چارج کرتی ہیں۔ انہوں نے رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کی منگنی تقریب کے وقت بھی رادھیکا پرچنٹ کے لہنگے کی اسٹائلنگ کی تھی۔
ویسٹرن لُک میں نظرآئے سیلبس
واضح رہے کہ رادھیکا مرچنٹ اوراننت امبانی کی گرینڈ سیلبریشن کے دوسرے دن ملک اور دنیا کی کئی مشہورہستیاں جام نگر میں پہنچی ہیں۔ امبانی فیملی کے ساتھ ہی سیلبس کے لُکس بھی انٹرنیٹ پرچھائے ہوئے ہیں۔ امبانی فیملی کی بات کریں تو نیتا امبانی نے پہلے دن کے موقع پر ویسٹرن لُک کیری کیا تھا۔ کاکٹیل پارٹی کے دوران کئی تصاویر سامنے آئیں، جس میں پاپ سنگر ریحانہ کے گانے پرکئی اسٹارس ڈانس موو دکھاتے ہوئے نظرآئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…