اسپورٹس

Pakistan won by 7 wkts: پاکستان نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے میں 7 وکٹوں سے ہرایا

ایشیا کپ کے سپر 4 راؤنڈ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی ہے۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ پاکستان کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف ملا۔ اوپنر امام الحق اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستانی ٹیم نے 39.3 اوورز میں 3 وکٹوں پر 194 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ امام الحق نے 84 گیندوں پر 78 رنز بنائے۔ جبکہ محمد رضوان نے 79 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے قبل اوپنر فخر زمان نے 31 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ فخر زمان کو شوریفل اسلان نے آؤٹ کیا۔ اسی دوران پاکستان کے کپتان بابر اعظم 22 گیندوں پر 17 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم کو بنگلہ دیشی فاسٹ بولر تسکین احمد نے بولڈ آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شوریفل اسلان اور تسکین احمد کے علاوہ مہندی حسن معراج نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

اب پاکستان کو ٹیم انڈیا اور سری لنکا کا چیلنج درپیش

گرچہ پاکستان نے سپر 4 راؤنڈ کا آغاز دھوم دھام سے کیاہے اور جیت درج کرلی ہے۔ اب پاکستانی ٹیم سپر راؤنڈ میں بھارت اور سری لنکا سے کھیلے گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 10 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کولمبو کے میدان پر کھیلا جانا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح کے بعد بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے فائنل کی جانب مضبوط قدم بڑھایا ہے۔

یہ تھی پاکستان بنگلہ دیش میچ کی حالت

بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے آئی اور 38.4 اوورز میں 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مشفق الرحیم نے 87 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکے لگائے۔ جبکہ مشفق الرحیم کے علاوہ کپتان شکیب الحسن نے 57 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ محمد نسیم نے بنگلہ دیش کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور افتخار احمد نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago