قومی

Fire breaks out at the Maha Kumbh Mela: مہاکمبھ میلے میں لگی خطرناک آگ، کئی ٹینٹ جل کر خاکستر، بمشکل آگ پر قابو پانے میں ملی کامیابی

پریاگ راج مہا کمبھ میلہ کے علاقے میں آگ لگنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہا کمبھ میلہ کے علاقے میں شاستری برج سیکٹر-19 کیمپ میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی گئی اورقریب ایک گھنٹے  بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی ملی ۔اس دوران بڑی تعداد میں ٹینٹ جل کر خاکستر ہوگئے ۔

#WATCH | Prayagraj, Uttar Pradesh | A fire breaks out at the #MahaKumbhMela2025. Fire tenders are present at the spot.

واضح رہے کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ صاف نہیں ہو پائی ہے،حالانکہ مقامی ہجوم کا کہنا ہے کہ گیس سلینڈر دھماکے کی وجہ سے یہ آگ لگی اور پھیلتی چلی گئی ۔جس کی وجہ سے دو سو سے زیادہ  ٹینٹ  جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔آگ پر قابو پانے کے بعد بھی فی الحال افراتفری کا ماحول ہے اور اس میں پولیس انتظامیہ حالات کو بھی قابو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ پورا میلہ کا علاقہ ہے ،جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہر وقت آتے جاتے رہے ہیں ۔ البتہ  اس واقعے میں راحت کی بات یہ ہے کہ کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

MLC Election 2026: ایم ایل سی انتخابات، یوپی، بہار سمیت 4 ریاستوں میں ووٹنگ، 27 اکتوبر کو نتائج کا اعلان

نئی دہلی : اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28…

1 hour ago

Jio IPO Last Day: جیو آئی پی او میں سرمایہ کاری کا آج آخری دن، لسٹنگ پر کتنے منافع کی امید؟

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…

2 hours ago

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

3 hours ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

5 hours ago