سیاست

Delhi Assembly Election 2025: سنجے سنگھ نےعام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس کو روکے جانے کا لگایا الزام

عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی پریس کانفرنس کو روکنے کا الزام لگایا ہے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ پریس کانفرنس کی تیاریاں آج صبح 10 بجے آندھرا اسوسی ایشن کے گوداوری آڈیٹوریم میں کی گئیں۔ دہلی پولیس کے اہلکار اور الیکشن افسر انشول سکسینہ موقع پر پہنچ گئے اور سنجے سنگھ کو صحافیوں سے ملنے نہیں دیا۔
پریس کانفرنس روکنے سے ناراض سنجے سنگھ

پریس کانفرنس روکنے سے ناراض سنجے سنگھ دھرنے پر بیٹھ گئے۔ موقع پر کافی ہنگامہ برپا ہوگیا۔ عام آدمی پارٹی ایم پی نے کہا، “ہاتھوں میں کوئی پوسٹر یا بینر نہیں تھے، کوئی انتخابی مہم نہیں چلائی جا رہی تھی۔ اروند کیجریوال پر دستاویزی فلم کے حوالے سے پریس کانفرنس بلائی گئی تھی۔ دہلی پولیس کی ٹیم اور الیکشن افسر انشول سکسینہ نے پریس کانفرنس  نہیں کرنے دی ۔ گوداوری آڈیٹوریم کے گیٹ کی چابیاں بھی نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:راہل گاندھی نے کہا-مرکزی حکومت نے غریبوں سے منہ موڑ لیا ہے، شروع کیا سفید ٹی شرٹ موومنٹ

سنجے سنگھ نے کہا کہ اس معاملے کو الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی کی دستاویزی فلم سے کیوں ڈررہی ہے۔ دستاویزی فلم کو کس وجہ سے دکھانے کی اجازت نہیں دی گئی؟ الیکشن افسر انشول سکسینہ نے عام آدمی پارٹی کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر وضاحت دی ہے۔

سنجے سنگھ نے پریس کانفرنس روکنے کا لگایا الزام

انہوں نے پریس کانفرنس پر پابندی نہیں لگائی ہے۔اطلاعات کے مطابق  پوسٹر بینرز کی آمد کی اطلاع ملی تھی۔ چیکنگ پر کوئی پوسٹر یا بینرز نہیں ملے۔ اس لیے پی سی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سنجے سنگھ کا الزام بے بنیادہے۔ الیکشن افسر انشول سکسینہ نے کہا کہ سنجے سنگھ کے پاس آڈیٹوریم کے گیٹ کی چابی کے بارے میں معلومات ہوں گی۔ انہوں نے آڈیٹوریم بک کر رکھا تھا۔ سنجے سنگھ پریس کانفرنس کر سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے پریس کانفرنس کرنے کی اجازت ہے۔ اب ہم نہیں جانتے کہ وہ پریس کانفرنس کیوں نہیں کرنا چاہتے۔

دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کا مکمل شیڈول

دہلی اسمبلی کے انتخابات 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 جنوری ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ 18 جنوری ہے۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 20 جنوری ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

22 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

57 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago