انٹرٹینمنٹ

Parineeti-Raghav Wedding Card Viral: پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کا کارڈ ہوا وائرل! جانیں کس دن ہوگا شادی کی تقریب کا منعقد

Parineeti-Raghav Wedding Card: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا کی شادی کے بارے میں کافی باتیں ہو رہی ہیں۔ جب سے ان کی منگنی ہوئی ہے، ان کی شادی کی خبریں تیز ہوگئی ہیں۔ کپل اکثر ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔ کچھ دنوں سے ان کی شادی کی تاریخ فائنل ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اوراب پرینیتی اور راگھو کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آ گیا ہے۔

شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس کارڈ میں لکھا ہے – ‘آشیرباد کے ساتھ، مسٹر پی این چڈھا جی اور مسز اوشا اور سچدیوا، الکا اور سنیل چڈھا آپ کو اپنے بیٹے راگھو اور پرینیتی کے ریسپشن لنچ کے لیے مدعو کرتے ہیں۔’ کارڈ میں ریسپشن کی تاریخ 30 ستمبر جبکہ مقام تاج چنڈی گڑھ لکھا گیا ہے۔

 

وائرل کارڈ کا باضابطہ تصدیق باقی

آپ کو بتاتے چلیں کہ ابھی تک پرینیتی چوپڑا یا راگھو چڈھا کی طرف سے اس کارڈ کے وائرل ہونے کے بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ کافی عرصے سے خبریں آرہی تھیں کہ دونوں کی شادی راجستھان میں ہوگی۔ راگھو اور پرینیتی 23 اور 24 ستمبر کو پنجابی رسم و رواج کے مطابق شادی کریں گے۔

دہلی میں ہوئی تھی کپل کی منگنی

کپل نے 13 مئی کو منگنی کی تھی۔ ان کی منگنی کا اہتمام نئی دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد راگھو اور پرینیتی کو ادے پور میں شادی کی جگہوں پر جاتے دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ راگھو اور پرینیتی کو اکثر ایئرپورٹ پر دیکھا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

2 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago