پشاور: پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا میں بدھ کے روز ایک گھر پر مورٹارکا گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار بچے اور ایک خاتون ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی سرحد سے متصل قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے شکتوئی سہی خیل میں واقع مکان کے دو دیگر مکین بھی زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مقام سے مورٹارشیل فائر کیا گیا جو گھر پر گرا۔ انہوں نے کہا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…