علاقائی

Boat Accident in Darbhanga: بہار کے دربھنگہ میں دردناک حادثہ، کشتی الٹنے سے 5 افراد ہلاک، متعدد افراد کے ڈوبنے کا خدشہ

Five People Killed in Boat Accident in Darbhanga: بہار کے دربھنگہ ضلع میں بدھ کے روز ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ دربھنگہ میں کشتی ڈوبنے سے پانچ لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ گاؤں والوں نے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔ کشیشورستھان کے بی ڈی او کشور کمار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈوبنے سے پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس حادثے میں مزید کئی افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان

بتایا جاتا ہے کہ یہ بڑا حادثہ کشیشورستھان ایسٹ بلاک کے جھجھرا اور گڈھے پورہ کے درمیان شاہ پور چور میں پیش آیا ہے۔ کملا اور جیوچ ندی کا پانی چور میں پھیلا ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

بازار کرنے جا رہے تھے گاؤں کے لوگ

بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاؤں کے لوگ ایک کشتی میں ہٹیا بازار کرنے جا رہے تھے۔ اسی دوران کملا ندی میں کشتی بے قابو ہوگئی اور اس پر سوار لوگ پانی میں ڈوبنے لگے۔ کشتی الٹنے کے بعد کچھ لوگ تیر کر باہر نکل آئے۔ اس حادثے میں دو خواتین اور تین بچوں کی موت ہو گئی۔ مزید کئی لوگ لاپتہ ہیں۔ لاپتہ ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago