بھارت ایکسپریس۔
Shadab Khan On IND vs PAK: ورلڈ کپ 2023 شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ 15 اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اورپاکستان کی ٹیمیں احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ وہیں اس درمیان پاکستان کے آل راونڈر شاداب خان نے ہندوستان-پاکستان میچ اورورلڈ کپ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ دراصل، اب تک ورلڈ کپ میچوں میں پاکستانی ٹیم کبھی بھی ٹیم انڈیا کو نہیں ہرا سکی ہے۔ ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم نے ہمیشہ پاکستان کو ہرایا ہے۔
ہندوستان کے خلاف میچ سے متعلق کہی یہ بات
پاکستان کے آل راونڈر شاداب خان نے کہا کہ ہم بھلے ہندوستان کے خلاف میچ ہار جائیں، لیکن ورلڈ کپ جیتنا پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ قطعی نہیں چاہیں گے کہ ہندوستان کے خلاف میچ جیت جائے، لیکن ورلڈ کپ ہارجائے۔ ورلڈ کپ جیتنا ہماری ترجیح ہے، نہ کہ ہندوستان کو ہرانا… ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستانی سرزمین پرورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھ رہے فینس ہمارے خلاف رہیں گے، لیکن ہم اس کے لئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کا آمنا سامنا 15 اکتوبر کو ہوگا۔
ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم انڈیا ٹورنا منٹ کے اپنے دوسرے مقابلے میں افغانستان کے خلاف میدان پر اترے گی۔ اس کے بعد تیسرے میچ میں ہندوستانی ٹیم کا سامنا 15 اکتوبر کو پاکستان کے ساتھ ہوگا۔ ہندوستان-پاکستان مقابلہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنا منٹ کے اپنے چوتھے مقابلے میں روہت شرما کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میدان پر اترے گی۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ 19 اکتوبر کو پنے میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023: ورلڈ کپ شیڈول کے بعد اب ٹکٹوں کا انتظار، پڑھیں کیسے کرسکیں گے بکنگ
15 اکتوبر کو ہوگا بڑا مقابلہ
واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبر کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے دونوں ٹیمیں 2022 میں کھیلے گئے ٹی-20 ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آئی تھیں، جس میں ٹیم انڈیا نے جیت درج کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…