بھارت ایکسپریس۔
اپنی فلموں کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ دوسری جانب اننیا کا نام اداکار آدتیہ رائے کپور کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ دونوں کو اکثر میڈیا میں دیکھا جاتا ہے۔ اب ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان اننیا پانڈے نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں انکشاف کیا ہے، اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی خوراک کا بھی انکشاف کیا اور سائبر بلنگ کے بارے میں بھی بات کی۔
اننیا پانڈے کی شادی کے لئے فینس کو کرنا ہوگا انتظار
بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے حال ہی میں ہوئے ایک انٹرویو میں اننیا پانڈے نے شادی کے پلان سے متعلق بتایا کہ وہ ابھی بہت چھوٹی ہیں اور فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔ اننیا پانڈے کے اس جواب سے اتنا تو واضح ہوگیا ہے کہ فینس کو آدتیہ رائے کپور اور اننیا پانڈے کی شادی دیکھنے کے لئے ابھی لمبا انتظار کرنا ہوگا۔
اننیا پانڈے کو نہیں پسند ہے ورک آوٹ
اننیا پانڈے اپنے ڈائٹ پلان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ورک آوٹ کرنا پسند نہیں ہے، اس لئے وہ کم کھاتی ہیں۔ حالانکہ اپنے مداحوں اور فالورس کے لئے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’کم کھانا بھی اچھا نہیں ہے۔ اس لئے کسی بھی کھانے کو پورے دل سے کھانا چاہئے اور وہ ورک آوٹ کرنا چاہئے، جو انہیں سب سے زیادہ پسند ہے۔’
اننیا پانڈے کی اپ کمنگ فلمیں
اننیا پانڈے کے پروفیشنل فرنٹ کی بات کریں تو اداکارہ فی الحال دہلی میں آنے والی فلم ڈریم گرل 2 کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ ڈریم گرل 2 میں اننیا پانڈے، آیوشمان کھورانہ کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی ہوئی نظرآنے والی ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ زویا اختر کی اگلی پروڈکشن کھو گئے ہم کہاں میں اننیا پانڈے اورسدھانت چترویدی کی جوڑی نظر آئے گی۔ اننیا پانڈے کی بکٹ میں کرن جوہر کے پروڈکشن ہاوس کا ویب شو ’کال می بے‘ بھی ہے۔ اداکارہ کا ورک فرنٹ دیکھیں تو فی الحال اننیا پانڈے کئی سارے پروجیکٹس سے متعلق مصروف چل رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…