اسپورٹس

PAK vs AFG: پاکستان کی خطرناک بولنگ کے سامنے افغانستان نے ٹیکے گھٹنے، پوری ٹیم صرف 59 پر ڈھیر، حارث رؤف نے لی پانچ وکٹیں

PAK vs AFG: پاکستان نے افغانستان کو 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 142 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔ افغانستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم صرف 59 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف نے 6.2 اوورز میں 18 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ شاہین آفریدی نے 4 اوورز میں 9 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان کو 1 کامیابی ملی۔

افغانستان کو میچ جیتنے کے لیے 202 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پاکستانی باؤلرز کی خطرناک باؤلنگ کے سامنے پوری افغان ٹیم 19.2 اوورز میں صرف 59 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس طرح بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم 3 ون ڈے سیریز میں 1-0 سے آگے ہوگئی ہے۔

افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمت اللہ گرباز نے سب سے زیادہ 18 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی افغانستان کے 9 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستان نے افغانستان کو 202 رنز کا دیا تھا ہدف

اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی پاکستانی ٹیم 47.1 اوورز میں 201 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق نے 94 گیندوں پر 61 رنز کی سب سے زیادہ اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 2 چوکے لگائے۔ اس کے علاوہ افتخار احمد نے 41 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ جبکہ شاداب خان نے 50 گیندوں پر 39 رنز کی اہم شراکت کی۔ پاکستانی ٹیم کے 6 بلے باز ڈبل فیگر بھی عبور نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں- Asia Cup 2023: ایشیا کپ سے پہلے بابر اعظم کی وارننگ، پاکستانی ٹیم سے متعلق کہی یہ بڑی بات

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ محمد نبی اور راشد خان نے 2-2 کامیابی حاصل کی۔ رحمت شاہ اور فضل اللہ فاروقی نے 1-1 وکٹ اپنے نام کی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Sanjay Raut Targets BJP: ’’ملک کی فکر نہیں، صرف فرقہ وارانہ سیاست پر زور ہے…‘‘، ووٹ چوری معاملے پر بی جے پی پر سنجے راوت کا نشانہ

ایودھیا میں دیپوتسو کے حوالے سے سنجے راوت نے کہا کہ ایودھیا میں یہ روایت…

59 minutes ago

Sanjay Raut: ووٹ چوری میں بھی ہندو-مسلمان کرنے لگی بی جے پی، سنجے راوت کا مرکز اور بی جے پی پر حملہ

سنجے راوت نے الزام لگایا کہ اتر پردیش اور مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کی…

1 hour ago

امیتابھ بھچن کی طبیعت خراب، ایک ہفتے کے لئے رک گئی ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کی شوٹنگ

بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کی خرابی صحت کے باعث کوئزشو 'کون بنے گا…

1 hour ago

Maner Encounter: منیر انکاؤنٹر پر تیجسوی اور روہنی کا حکومت پر حملہ، کہا- ’’انکاؤنٹر کلچر بند ہونا چاہیے‘‘

جمعہ کے روز منیر میں پولیس کے ساتھ مبینہ تصادم میں تین افراد کی موت…

2 hours ago