سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے عراقی مہاجر سیلوان مومیکا کو سویڈن میں ایک عراقی شہری نے باکسنگ کا گلف پہن کرزبردست انداز میں پیٹ دیا ہے۔ گزشتہ چند مہینوں کے دوران سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی ناپاک کوششیں کی گئیں تھیں،جس پر مسلم ممالک کی اکثریت نے اس عمل کی مذمت کی تھی اور بعض نے ڈنمارک اور سویڈن کے سفیروں کو طلب کرکے ان اقدامات کے حوالے سے تنبیہ کی تھی۔حالانکہ گزشتہ ماہ سٹاک ہوم میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے بعد سینکڑوں عراقی مظاہرین نے سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ بھی کر دیا۔
اب اس پورے معاملے میں نیا موڑ اس وقت سامنے آیا جب اس ملعون مومیکا کو ایک عراقی نوجوان نے لات گھونسوں سے جم کر پٹائی کردی۔چونکہ سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کے ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ یہی عراقی تارک وطن سیلوان مومیکاہے جس کی آج سرے راہ عزت اتاری گئی ہے۔سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے اس ملعون کو ایک عراقی باکسر نوجوان پیٹ رہا ہے ۔اس 37 سالہ عراقی تارک وطن اور ملعون نے متعدد بار قرآن پاک کے نسخے کی توہین کی، اسے جلایا اور اس کے صفحات پھاڑے ہیں ۔ جس کی وجہ سے مسلم نوجوانوں کے اندر اسے خلاف غصہ بہت زیادہ ہے جس کا اظہار آج ایک نوجوان نے کردیا ہے۔
یاد رہے کہ سویڈن کی سکیورٹی سروس نے جولائی کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ سٹاک ہوم میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے حالیہ واقعات نے ملک کی سلامتی پر منفی اثر ڈالا ہے۔ سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے یہ بھی کہا کہ ملک کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے اپنے سب سے سنگین سیکورٹی مسئلے کا سامنا ہے۔ 3 اگست کو ایران کی وزارت اطلاعات نے سویڈن میں فرد ہتک کے قرآن کریم سے منسلک ہونے کی نئی دستاویزات جاری کیں اور لکھا: مومیکا منصوبہ صہیونیت کا اعلان کردہ مشن تھا جس کا مقصد مسلمانوں کی رائے عامہ کو اس وحشیانہ جرم سے منحرف کرنا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…