اسپورٹس

Asia Cup 2023: ایشیا کپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کو لگا بڑا جھٹکا، ٹورنا منٹ سے باہر ہوں گے حارث رؤف اور نسیم شاہ!

Pakistan Cricket Team: حارث رؤف اورنسیم شاہ سے متعلق ایک بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، دونوں بہترین گیند بازایشیا کپ سے باہرہوسکتے ہیں۔ حالانکہ ابھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس سے متعلق کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔ 14 ستمبرکو پاکستان کو سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنا ہے۔ کافی حد تک ممکن ہے کہ دونوں گیند باز اس میچ میں نہیں کھیل پائیں۔ آئیے اس سے متعلق تفصیل ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

دونوں اسٹار گیند باز ہوں گے ٹیم سے باہر؟

نسیم شاہ اورحارث رؤف ایشیا کپ کے سپر-4 میں ہندوستان کے خلاف میچ میں زخمی ہوگئے تھے اوروہ ابھی پوری طرح سے صحتیاب نہیں ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی این کرک انفوکی ایک رپورٹ کے مطابق، دونوں کھلاڑی سری لنکا کے خلاف حصہ نہیں لے پائیں گے۔ اگرپاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو دونوں آخری مقابلے میں کھیلتے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں۔ حارث رؤف اتوارکو ہندوستان بنام پاکستان مقابلے کے دوران زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد انہوں نے ریزرو ڈے والے دن ہونے والے مقابلے میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

نسیم شاہ کو کندھے میں چوٹ لگی

پاکستان کے تیزگیند بازنسیم شاہ کی اگر بات کی جائے توانہیں کندھے میں چوٹ لگی ہے، جس کی وجہ سے 49ویں اوورمیں فیلڈ چھوڑدیا تھا۔ اس وقت ہندوستانی ٹیم بلے بازی کررہی تھی۔ پاکستان کی اننگ کے دوران دونوں کھلاڑی بلے بازی کرنے نہیں آسکے، جس کی وجہ سے ہندوستان کی 228 رنوں سے جیت ہوئی۔

ریزرو گیند بازوں کو بلایا گیا

رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ حارث رؤف اورنسیم شاہ کو بلے بازی سے روکنے کا فیصلہ احتیاطی قدم تھا۔ پاکستان کی ٹیم منیجمنٹ عالمی کپ 2023 سے پہلے کوئی خطرہ نہیں مول لینا چاہتی ہے، اسی وجہ سے سری لنکا کے خلاف میچ کے لئے ریزروگیند بازوں (شہنواز دہانی، زماں خان) کوبلایا گیا ہے۔

آغا سلمان بھی زخمی

دونوں گیند بازوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی بلے بازآغا سلمان زخمی ہوگئے ہیں۔ رویندرجڈیجہ کوکھیلتے ہوئے ان کی ناک پرچوٹ لگ گئی تھی۔ بلے بازآغا سلمان کی بالکل آنکھ کے نیچے گیند لگی تھی۔ مبینہ طورپرانہوں نے ٹیم کے ساتھ سفرنہیں کیا اوراسکین کے لئے اسپتال جانے کا فیصلہ کیا۔ ان کی چوٹ کی سنگینی سے متعلق ابھی کوئی واضح جانکاری نہیں ہے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

44 minutes ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

1 hour ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

2 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

2 hours ago