افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ ہندوستان میں کھیلے جانے والے 2023 ونڈے عالمی کپ کیلئے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ ٹیم ایشیا کپ کی ٹیم سے کافی الگ ہے۔ افغانستان کی ورلڈ کپ ٹیم میں لکھنو سوپر جائنٹس کیلئے کھیلنے والے تیز گیندباز نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے۔ وہیں گجرات کے سپینر نور احمد کو بھی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔
قریب6 سال بعد واپسی کرنے والا کھلاڑی ورلڈ کپ مقابلے سے باہر
ایشیا کپ کیلئے 6 سال بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے آل راونڈر کریم جنت کو ورلڈ کپ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آل راونڈر گل بدین نیب بھی ورلڈ کپ کی 15 رکنی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں البتہ انہیں ریزرو پلیئر کی لسٹ میں رکھا گیا ہے۔
نوین الحق کی ہوئی واپسی
آئی پی ایل میں لکھنو سوپر جائنٹس کیلئے کھیلے والے گیندباز نوین الحق کو ورلڈ کپ کی 15رکنی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے ۔ نوین ہندوستان کے گراونڈ پر کافی مفیدثابت ہوسکتے ہیں ۔ ان کی گیندبازی ہندوستانی پچ پر بلے بازوں کیلئے مصیبت بن سکتی ہے۔
افغانستان نے چار سپینر کو ٹیم میں کیا شامل
ورلڈ کپ کیلئے افغانستان نے اپنی ٹیم میں چار سپینر کو جگہ دی ہے۔ اس میں محمد نبی ، راشد خان، مجیب الرحمن اور نور احمد شامل ہیں ۔ وہیں نوین الحق اور فضل حق فاروقی کے طور پردو تیز گیندباز ہیں ۔البتہ ان کا ساتھ دینے کیلئے عبداللہ عمرزئی اور عبدالرحمن بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔
ورلڈ کپ کیلئے افغانستان کی 15 رکنی ٹیم
حشمت اللہ شاہدی(کپتان) ابراہیم جادران، رحمت اللہ گرباز،رحمت شاہ ، نجیب اللہ جادران، محمد نبی،اکرام علی۔ ریاض حسن ، عبداللہ عمرزئی، راشد خان ،عبدالرحمن، نور احمد ،مجیب الرحمن ،فضل حق فاروقی اور نوین الحق۔ جبکہ ریزرو پلیئرز میں گل بدین نیب،شرف الدین اشرف اور فرید احمد ملک کا نام شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…