Categories: اسپورٹس

WPL 2024: ایلس پیری نے خطرناک گیند بازی کے بعد بلے بازی میں دکھایا دم، ممبئی انڈینس کو ہراکر پلے آف میں پہنچ آرسی بی

MIW vs RCBW Match Report: رائل چیلنجرس بنگلورو نے ممبئی انڈینس کو ہرا دیا۔ ہمن پریت کورکی قیادت والی ممبئی انڈینس کو 7 وکٹ سے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں، اس جیت کے بعد اسمرتی مندھانا کی رائل چیلنجرس بنگلورو پلے آف میں پہنچ گئی ہے۔ اب اس طرح پلے آف میں کھیلنے والی تینوں ٹیموں کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ اس سے پہلے دہلی کیپٹلس اور ممبئی انڈینس نے پلے آف کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ دہلی کیپٹلس اورممبئی انڈینس کے برابر 10-10 پوائنٹس ہیں۔ جبکہ رائل چیلنجرس بنگلورو نے 8 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کے لئے کوالیفائی کیا۔

ایلس پیری اور رچا گھوش کی شانداراننگ

رائل چیلنجرس بنگلورو کے سامنے 114 رنوں کا ہدف تھا۔ اسمرتی مندھانا کی ٹیم نے 15 اوور میں تین وکٹ پرہدف حاصل کرلیا۔ آرسی بی کے لئے ایلس پیری نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ ایلس پیری 38 گیندوں پر 40 رن بناکرناٹ آوٹ لوٹی۔ وہیں، رچا گھوش 28 گیندوں پر 36 رن بناکرناٹ آوٹ رہیں۔ آرسی بی کی کپتان اسمرتی مندھانا نے 13 گیندوں پر11 رن بنائے۔ صوفی مولینکس 9 رن بناکرپویلین لوٹی۔ جبکہ صوفی ڈیوائن 4 رن بناکرشبنم اسماعیل کی گیند پرآوٹ ہوئی۔

ممبئی انڈینس کے لئے شبنم اسماعیل کے علاوہ نیٹ سیوربرنٹ اور ہیلی میتھیوز نے 1-1 وکٹ اپنے نام کیا۔ وہیں، سائیکا اسحاق، پوجا وستنکراور امیلیا کیر کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔

ممبئی انڈینس کی اننگ 113 رنوں پرسمٹی

اس سے پہلے رائل چیلنجرس بنگلورو کی کپتان اسمرتی مندھانا نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری ممبئی انڈینس کی ٹیم 19 اووروں میں 113 رنوں پرسمٹ گئی۔ ممبئی انڈینس کے لئے سلامی بلے باز ایس سجنا نے سب سے زیادہ 21 گیندوں پر 30 رن بنائے۔ ہیلی میتھیوز نے 23 گیندوں پر 26 رنوں کا تعاون دیا۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپربلے باز پرینکا بالا 18 گیندوں پر19 رن بناکرناٹ آوٹ لوٹی، لیکن ممبئی انڈینس کے باقی بلے بازوں نے مایوس کیا۔

ایلس پیری کی خطرناک گیند بازی

رائل چیلنجرس بنگلورو کے لئے ایلس پیری سب سے کامیاب گیند بازرہی۔ ایلس پیری نے 4 اووروں میں 15 رن دے کرممبئی انڈینس کے 6 بلے بازوں کو آوٹ کیا۔ اس کے علاوہ صوفی مولینیکس، صوفی ڈیوائن، آشا شوبھنا اورشرینکا پاٹل نے 1-1 وکٹ اپنے نام کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

20 minutes ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

1 hour ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

2 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago