بھارت ایکسپریس۔
ان دنوں مشہوراداکارہ اوربگ باس فیم شہناز گل کے والد سرخیوں میں ہیں۔ دراصل، حال ہی میں خبرآئی تھی کہ شہناز گل کے والد سنتوخ سنگھ کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ اس کے بعد شہناز گل کے والد کو پولیس سیکورٹی دی گئی۔ حالانکہ اس کے بعد اس معاملے میں پولیس نے کہا کہ شہناز گل کے والد کو کوئی دھمکی نہیں ملی ہے بلکہ انہوں نے یہ سب پولیس سیکورٹی کے لئے کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ سنتوخ سنگھ پرپولیس سیکورٹی کا ’غلط استعمال‘ کرنے کا بھی الزام لگا ہے۔
واضح رہے کہ بابا بکالا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سریندرپال سنگھ نے سنتوخ سنگھ پر پنجاب پولیس کی سیکورٹی کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے کا شہناز گل کے والد نے ایک ویڈیو بھی بنایا ہے، جسے بابا بکالا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سریندر پال سنگھ دو ماہ پرانا بتا رہے ہیں۔
سنتوخ سنگھ نے نہیں مانا فیصلہ
اتنا ہی نہیں بلکہ سنتوخ سنگھ کو دی گئی سیکورٹی کے مبینہ غلط استعمال پرسریندرپال سنگھ نے تشویش ظاہرکی ہے۔ سیکورٹی کے غلط استعمال نہ کرنے کے باوجود سنتوخ سنگھ نے مبینہ طورپراس فیصلے کی خلاف ورزی کی۔
سنتوخ سنگھ نے پولیس کے الزام کا دیا جواب
حالانکہ اب اس معاملے میں شہناز گل کے والد سنتوخ سنگھ کا بھی جواب سامنے آیا ہے۔ ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ کی مطابق، تو پنجاب پولیس کے الزام کا جواب دیتے ہوئے سنتوخ سنگھ نے کہا کہ اگرایسا تھا تو دو ماہ تک انتظارکیوں کیا۔ اس کے آگے سنتوخ سنگھ نے کہا کہ وہ ایسا بس اس لئے کہہ رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ویڈیو کو عوامی کیا۔
پولیس نے نہیں لیا کوئی ایکشن: سنتوخ سنگھ
سنتوخ سنگھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی ایکشن نہیں لیا ہے اور نہ ہی کوئی کارروائی کی ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ سنتوخ سنگھ پولیس کے اس دعوے پربھی سوال کررہے ہیں کہ ویڈیو میں جو فون کال ہے کیا وہ بھی فرضی ہے؟ واضح رہے کہ ان دنوں جہاں شہناز گل کے والد پنجاب میں ہیں تو وہیں شہناز گل ممبئی میں ہیں۔ اداکارہ اپنے آئندہ پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…