اسپورٹس

IPL 2024: چنئی سپر کنگز کو لگابڑا جھٹکا، متھیشا پتھیرانا اس وجہ سے پورے سیزن سے ہوئےباہر

آئی پی ایل 2024 کے پلے آف میں جانے کی چنئی سپر کنگز کی امیدوں کو جھٹکا لگا ہے۔ پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں جب سی ایس کے نے متھیشا پتھیرانا کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تو بہت سے سوال اٹھنے لگے۔ اب چنئی سپر کنگز کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ متھیشا پتھیرانا پورے سیزن سے باہر ہیں۔ متھیشا پتھیرانا نے رواں سیزن میں صرف 6 میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔لیکن اب وہ انجری کے باعث سری لنکا واپس لوٹ چکے ہیں۔ ان کا کانومی ریٹ صرف 7.68 تھا، اس لیے سی ایس کے کو  اپنےگیند باز کے کھونے سے بڑا دھچکا لگا ہے۔

سی ایس کے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ متھیشا پتھیرانا کو ہیمسٹرنگ انجری ہوئی ہے اور وہ مزید جانچ کے لیے سری لنکا واپس آگئے ہیں۔ چنئی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں کیونکہ ان سے پہلے دیپک چاہر بھی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے پلیئنگ الیون سے باہر بیٹھے ہیں۔ ان کے علاوہ مستفیض الرحمان پہلے ہی بنگلہ دیش کی بین الاقوامی سیریز کی وجہ سے بنگلہ دیش ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں چنئی سپر کنگز کے پاس تیز گیند بازی میں بہت کم آپشن بچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلور کی لگاتار تیسری جیت، گجرات کو 4 وکٹوں سے دی شکست، وراٹ-فاف نے کھیلی طوفانی اننگز

یہ بھی پڑھیں: کیا کووڈ ویکسین کی وجہ سے شریاس تلپڑے کو دل کا دورہ پڑا؟ اداکار نے کیا چونکا دینے والا دعویٰ

آئی پی ایل 2024 میں سی ایس کے کی کارکردگی

اتوار کو پنجاب کنگز کے خلاف میچ سے قبل چنئی سپر کنگز نے 10 میچ کھیلے ۔جن میں سے ٹیم نے 5 جیتے ہیں، لیکن 5 میں شکست کھانی پڑی ہے ۔ ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں 10 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ چنئی کے پاس اب شاردول ٹھاکر، تشار دیشپانڈے اور رچرڈ گلیسن کی صورت میں 3 اہم آپشنز ہیں۔ ایسے میں CSK کے پلے آف میں جانے کے امکانات بہت کم نظر آ رہے ہیں۔ ایسے میں یہ بھی ممکن ہے کہ شیوم دوبے اننگز میں چار اوور کراتے نظر آسکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

20th Rozgar Mela: روزگار میلے میں وزیر اعظم نریندر مودی 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو دیں گے تقرری نامے

روزگار میلے کے ذریعے جن شعبوں میں نوجوانوں کو ملازمتیں دی جا رہی ہیں، ان…

18 minutes ago

Provident Fund Organisation: ای پی ایف او کی تنخواہ کی حد بڑھنے سے ملازمین پر کیا اثر پڑے گا،کیوں ہو رہی ہے تنقید؟

ایمپلائز ڈپازٹ لنکڈ انشورنس اسکیم (EDLI) کے تحت ای پی ایف کے ارکان کو ملازمت…

21 minutes ago

PM Modi Shares Sanskrit Subhashit: وزیر اعظم نریندر مودی نے خصوصی سنسکرت سبھاشیت شیئر کیا، خود انحصاری اور خدمت کا دیا پیغام

وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیے گئے اس سنسکرت سبھاشیت میں خود کفالت اور…

42 minutes ago

Supreme Court: گمنام شکایات پر سپریم کورٹ برہم، کہا- ایسی حرکتیں ہمیں پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتیں

چیف جسٹس سوریا کانت، جسٹس جویمالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا کی بنچ نے کہا…

55 minutes ago

PM Modi’s 76th Birthday: پی ایم مودی کی سالگرہ پر 1.25 لاکھ دیوں سے جگمگایا کانکریا لیک فرنٹ، امت شاہ نے جلایا ’آشیرواد کا دیا‘

وزیر اعظم نریندر مودی کی 76ویں سالگرہ اور عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے…

60 minutes ago

Mamata Banerjee: انتخابی نشان چھننے کے بعد ممتا بنرجی کا پہلا ردعمل، کہا- آج جمہوری تاریخ کا سیاہ دن

ممتا بنرجی نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، انہوں نے پہلے ہی…

1 hour ago