کانگریس کی بے باک ترجمان اور رہنما رادھیکا کھیرا نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ حال ہی میں رادھیکا کا ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ روتی ہوئی نظر آ رہی تھیں۔ استعفیٰ دیتے ہوئے رادھیکا نے کہا، ‘میں ایک لڑکی ہوں اور لڑ سکتی ہوں’۔ رادھیکا نے اپنا استعفیٰ بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔
رادھیکا نے کانگریس پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے خط میں لکھا، ’’یہ قدیم زمانے سے قائم سچائی ہے کہ مذہب کی حمایت کرنے والوں کی مخالفت کی جاتی رہی ہے۔ اس سلسلے کی مثالیں ہیرانیاکشیپو سے لے کر راون اور کانس تک ہیں۔ فی الحال کچھ لوگ بھگوان شری رام کا نام لینے والوں کی اسی طرح مخالفت کر رہے ہیں۔ ہر ہندو کے لیے بھگوان شری رام کی جائے پیدائش بہت زیادہ تقدس رکھتی ہے اور جہاں ہر ہندو رام للا کو دیکھ کر اپنی زندگی کو کامیاب سمجھتا ہے، وہیں کچھ لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
رادھیکا کھیڑا نے خط میں مزید لکھا، “آج مجھے پارٹی کی طرف سے اتنی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کو میں نے اپنی زندگی کے 22 سال سے زیادہ کا وقت دیا ہے، جہاں میں نے این ایس یو آئی سے لے کر اے آئی سی سی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ تک پوری ایمانداری کے ساتھ کام کیا ہے کیونکہ میں ایسا نہیں کر سکی۔ خود کو ایودھیا میں رام للا کے درشن کرنے سے نہیں روک سکی۔
رادھیکا نے خط میں مزید لکھاکہ میرے نیک مقصد کی مخالفت اس حد تک پہنچ گئی کہ چھتیس گڑھ پردیش کانگریس کے دفتر میں میرے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں مجھے انصاف دینے سے انکار کردیا گیا۔ میں نے ہمیشہ ہر پلیٹ فارم سے دوسروں کے لیے انصاف کے لیے جدوجہد کی ہے۔ لیکن جب میرے اپنے انصاف کی بات آئی تو میں نے خود کو پارٹی میں شکست خوردہ پایا۔
رادھیکا نے کہاکہ بھگوان شری رام کے بھکت اور ایک خاتون لیڈر ہونے کے ناطے مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ پارٹی کے تمام سرکردہ لیڈروں کو بار بار بتانے کے باوجود انصاف نہ ملنے پر میں نے آج یہ قدم اٹھایا ہے۔ آج بڑے درد کے ساتھ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔ میں ایک لڑکی ہوں اور میں لڑ سکتی ہوں۔ اب میں یہی کر رہی ہوں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز دہلی کانگریس کے سابق صدر اروندر سنگھ لولی اور ان کے ساتھ تین سینئر کانگریسی رہنماوں نے کانگریس سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ اور آج رادھیکا نے پارٹی چھوڑ دی ۔ اس طرح کانگریس کو دو دنوں میں پانچواں جھٹکا لگ چکا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…