ملک کے مشہور ومعروف شعلہ بیان خطیب اور جمعیت اہل حدیث یوپی کے امیر مولانا جرجیس احمد سراجی کے والد محترم کا آج انتقال ہوگیا ہے۔ مولانا جرجیس کےوالد قریب ایک سال سے مسلسل بیمار چل رہے تھے ۔ کئی بار انہیں اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا ، ہر بار شفایاب ہوکر گھر لوٹ آئے ۔ لیکن اس بار جب انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تو وہ شفایاب ہونے کے بجائے مالک حقیقی سے جاملے۔
مولانا جرجیس سراجی کی طرف سے دی جانکاری کے مطابق ان کے والد کا پھیپھڑا خراب ہوچکا تھا، جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں کافی دشواری پیش آرہی تھی ۔ قریب ایک سال سے اس پریشانی نے ان کو اس قدر کمزور بنادیا تھا کہ وہ بستر سے اٹھنے سے قاصر ہوگئے تھے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کررہی تھی ،لیکن اس بار ڈاکٹروں کی ٹیم کی جدوجہد بھی کام نہ آسکی۔
اپنے والد کے انتقال کی جانکاہ خبر دیتے ہوئے مولانا جرجیس سراجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر لکھا کہ آج ۵ مئی دن سوموار وقت ۳.۱۵ دوپہر میں میرے والدِ محترم اس دار فانی سے دار بقا کو کوچ کر گئے۔انا لله و انا اليه راجعون۔آپ تمام احباب سے دعاۓ معفرت کی گزارش ہے۔اللہ والد محترم کی مغفرت فرمائے اور انھیں اپنے دامن عفو میں چھپا لے۔آمین تقبل یا ربّ العالمین
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…