کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کے روز بی جے پی پر ریاست کو بدنام کرنے کے لیے سندیش کھالی کے واقعات کو انجام دینے کا الزام لگایا، جہاں ترنمول کانگریس کے لیڈران کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے سنیچر کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کیا، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اس نے اپنے موقف کی تصدیق کی ہے کہ سندیش کھالی واقعہ کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ تھا۔
بنرجی نے ‘X’ پر ایک پوسٹ میں کہا، ”میں کافی عرصے سے کہہ رہی ہوں کہ بی جے پی سندیش کھالی واقعہ کو انجام دے کر بنگال کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسٹنگ آپریشن نے ’بنگلہ مخالف‘ لوگوں کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، کیونکہ انہوں نے میری ماؤں اور بہنوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی۔ 13 مئی کو راناگھاٹ کے لوگ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بنگال کے مخالف لوگوں کو بنگال سے باہر کر دیا جائے۔
ترنمول کانگریس نے ایک مبینہ ویڈیو جاری کیا، جس میں سندیش کھالی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے منڈل صدر ہونے کا دعویٰ کرنے والے گنگادھر کیال کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اس ساری سازش کے پیچھے مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبیندوادھیکاری کا ہاتھ ہے۔ حالانکہ، بھارت ایکسپریس ترنمول کانگریس کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو کی سچائی کی تصدیق نہیں کرتا۔
مقامی بی جے پی لیڈر کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ نندی گرام کے ایم ایل اے ادھیکاری نے خود سندیش کھالی کے ایک گھر میں ہتھیار رکھ وائے تھے، جسے بعد میں مرکزی ایجنسیوں کی طرف سے ضبطی کے طور پر دکھایا گیا۔ اسی دوران بی جے پی کے سابق ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ مبینہ اسٹنگ ویڈیو کا مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…