اسپورٹس

Legendary South African all-rounder Mike Procter dies: جنوبی افریقہ کے مایہ ناز آل راؤنڈر مائیک پراکٹر انتقال کرگئے

Legendary South African all-rounder Mike Procter dies: جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر مائیک پراکٹر کے انتقال سے کرکٹ کی دنیا میں غم  کی لہر چھاگئی ہے۔ ان دنوں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ راجکوٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔ جس کے دوران جنوبی افریقہ کے لیجنڈ نے 77 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ اپنے کرکٹ کیریئر کے بعد مائیک پراکٹر بھی کوچ رہے۔

گزشتہ ہفتہ 17 فروری کو مائیک پراکٹر نے دنیا کو الوداع کہا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کو معلومات دیتے ہوئے سابق کرکٹر کی اہلیہ مرینا پراکٹر کا کہنا تھا کہ ’انہیں سرجری کے دوران مشکل کا سامنا کرنا پڑا ۔جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے اور دوبارہ نہیں اٹھے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ مائیک پراکٹر ایک بہترین آل راؤنڈر تھے۔ انہوں نے 1967 اور 1970 کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ کھیلی۔ اس کے بعد انہوں نے بطور کوچ   اپنا رول ادا کیا اور پھر وہ آئی سی سی کے میچ ریفری بھی بن گئے۔ بطور ریفری مائیک کا کیریئر تنازعات میں گھرا رہا۔ پراکٹر نے کل 16 سال تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔

ان کا بین الاقوامی اور ملکی کیریئر ایسا تھا

مائیک پراکٹر نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو جنوری 1967 میں آسٹریلیا کے خلاف کیا۔ انہوں نے 7 ٹیسٹ کی 10 اننگز میں 25.11 کی اوسط سے 226 رنز بنائے۔ اس دوران ان کے بلے سے نہ تو کوئی سنچریاں بنی اور نہ ہی نصف سنچریاں بنائی ۔ انہوں نے 14 پاریوںمیں بولنگ کرتے ہوئے انہوں نے 15.02 کی اوسط سے 41 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی حکومت بنا سکتی ہیں، دونوں کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور19 فروری کو

یہ بھی پڑھیں :سماجودای پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سلیم شیروانی نے دیا استعفی ؟ اکھلیش پرمسلمانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام ..

  ( ڈومیسٹک )فرسٹ کلاس کرکٹ

اس کے علاوہ انہوں نے کل 401 فرسٹ کلاس میچ کھیلے، 667 اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 36.01 کی اوسط سے 21936 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 48 سنچریاں اور 109 نصف سنچریاں اسکور کیں ۔جس میں ان کا ہائی اسکور 254 رنز رہا۔ اس کے علاوہ بولنگ میں انہوں نے 19.53 کی اوسط سے 1417 وکٹیں حاصل کیں۔ اپنے 16 سالہ فرسٹ کلاس کیریئر میں، پراکٹر نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب گلوسٹر شائر کے ساتھ کل 14 سیزن گزارے، جن میں پانچ بطور کپتان شامل تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

4 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

4 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

4 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

5 hours ago