اسپورٹس

IPL 2023: موہت شرما نے بچائی ہاردک پانڈیا کی لاج، آخری اوور میں پلٹی بازی، کے ایل راہل کی اننگ پر پھرگیا پانی

گجرات ٹائٹنس نے اپنے چھٹے مقابلے میں لکھنو کی ٹیم کو ان کے ہوم گراونڈ پرٹکردی۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری گجرات کی ٹیم تیز شروعات کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ نوجوان بیٹر شبھمن گل ڈک آوٹ ہوکرپویلین لوٹ گئے۔ کپتان ہاردک پانڈیا اورردھمان ساہا نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے شاندار اننگ کھیلیں۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر دہائی کا اعدادوشمار پار نہیں کرسکا۔ گجرات کے سلامی بلے باز بیٹرردھمان ساہا اپنی نصف سنچری سے محض 3 رن دور رہ گئے، لیکن ہاردک پانڈیا نے ٹیم کی امید جگائے رکھی۔

ردھمان ساہا نے سوجھ بوجھ والی بلے بازی کی اور 66 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ ہاردک پانڈیا کی اس اننگ میں 2 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، جس کے بعد گجرات ٹائٹنس نے لکھنو کے سامنے 136 رنوں کا ہدف رکھ دیا۔ لکھنو کی بلے بازی شروع ہوتے ہی میچ یکطرفہ نظرآیا ہے۔ کائل میئرس اور کے ایل راہل نے مشکل پچ پراپنی ٹیم کو اچھی شروعات دی، لیکن اننگ کے آخرمیں میچ کی بازی موہت شرما نے پلٹ دی۔

آخری اوور میں گرے 4 وکٹ

لکھنو کی ٹیم کوآخری اوور میں 12 رنوں کی ضرورت تھی اور گیند آئی پی ایل کے درمیان میں آئے روہت شرما کے ہاتھ میں تھی۔ اس کھلاڑی نے اس اوور میں میچ کی سمت کو پوری طرح سے پلٹ دیا۔ انہوں نے پہلے 68 رنوں پر بلے بازی کر رہے کپتان کے ایل راہل کو پویلین بھیجا۔ اس کے بعد مارکس اسٹوئنس کو بھی پہلی گیند پر آوٹ کیا۔ وہیں اوور کی تیسری گیند پر آیوش بڈونی اور دیپک ہڈا رن آوٹ ہوکرپویلین لوٹ گئے۔ اس میچ کو گجرات نے 7 رن سے اپنے نام کیا۔ گزشتہ میچ میں ہارجھیلنے کے بعد گجرات نے شاندار واپسی کی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

52 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago