Prayagraj: بی جے پی رکن اسمبلی اورکابینی وزیرنند گوپال گپتا نندی سماجوادی پارٹی لیڈر رہے رئیس چندرشکلا کو پارٹی کی رکنیت دلائے جانے کی کھل کرمخالفت کرنے لگے ہیں۔ رئیس چندرشکلا کو بی جے پی جوائن کرانے کے معاملے میں اب انہوں نے اپنی ہی پارٹی پرسوال کھڑے کردیئے ہیں۔
سماجوادی پارٹی امیدوار کو بی جے پی میں شامل کرانے پر کہی یہ بات
یوگی حکومت میں کابینی وزیرنے کہا، ”مقامی رکن اسمبلی کے طورپرمجھے اعتماد میں لینا تو دوربغیرکوئی رسمی اطلاع دیئے بغیرمیرے خلاف سماجوادی پارٹی کے امیدوارکے طور پر سال 2022 کا اسمبلی الیکشن لڑکربری طرح سے الیکشن ہارے رئیس چندر شکلا کو بی جے پی جوائن کرانے کا مجوزہ پروگرام یہ انتہائی توہین آمیزاورقابل اعتراض ہے۔“
کابینی وزیرنند گوپال نندی نے پارٹی کے فیصلے پرسوال اٹھاتے ہوئے کابینی وزیرنند گوپال گپتا نندی نے کہا کہ یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے اوراپوزیشن امیدوارکو پارٹی میں شامل کرنے کی گہری سازش ہے۔ مقامی ایم ایل اے کو نظراندازکرناغیرقانونی ہے۔ اس معاملے پرمزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کے رسم ورواج کے اصولوں اورپارٹی کی جمہوری اقدارپرگہرا اعتماد کے بالکل خلاف ہے۔
نندی کو لگا ڈبل جھٹکا
یوگی حکومت میں کابینی وزیرنند گوپال گپتا نندی حال ہی میں اپنی اہلیہ کوپریاگ راج سے میئرکا الیکشن لڑانے کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے۔ بتا دیں کہ بی جے پی نے شہری انتخابات کے لئے نند گوپال گپتا نندی کی بیوی اورسبکدوش ہونے والی میئرابھیلاشا گپتا کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رئیس چندر شکلا کا بی جے پی میں شامل ہونا ان کے لئے دوہرا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…