نئی دہلی : جے شاہ جنہیں یکم دسمبر کو آئی سی سی کے نئے چیف کے طور پر متخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سب سے بہتر ہے اور وہ اس کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد، جے شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ شیئر کی اور کہا، “ٹیسٹ کرکٹ سب سے بڑا کھیل ہے اور میں اس کے وقار کو برقرار رکھنے اور اسے شائقین تک لے جانے کے لیے پرعزم ہوں۔”
نئے چیئرمین نے یہ بھی کہا، “میں آئی سی سی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں اور آئی سی سی کے ڈائریکٹرز اور بورڈ ممبران کی جانب سے مجھے ملنے والی حمایت اور اعتماد کے لیے بھی شکر گزار ہوں۔ ہم مل کر کرکٹ کو بے مثال بلندیوں پر لے جائیں گے، آنے والی نسل کو متاثر کریں گے اور کرکٹ کے اپنے عظیم کھیل کے ذریعے کمیونٹیز کو متحد کریں گے۔ ،
جے شاہ نے کہا، “ہم ایک اہم موڑ پر ہیں جہاں ہمیں مختلف فارمیٹس کے بقائے باہمی کو یقینی بنانا ہے اور خواتین کی کرکٹ کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ عالمی سطح پر کرکٹ میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور میں کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے آئی سی سی ٹیم اور رکن ممالک کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔
36 سالہ شاہ اس عہدے کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے اور وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے آئی سی سی کے سب سے کم عمر صدر ہیں۔ آئی سی سی کے صدر بننے سے قبل وہ بی سی سی آئی سیکرٹری کا کردار ادا کر رہے تھے۔ وہ اس سے قبل ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کی کمرشل اور مالیاتی کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
اس وقت جے شاہ کی قیادت میں آئی سی سی کے سامنے بڑا چیلنج چیمپئنز ٹرافی کے مقام کا فیصلہ کرنا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلے جانے کی تجویز ہے جو 19 فروری سے شروع ہونا ہے۔ لیکن حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے بی سی سی آئی کی جانب سے پاکستان جانے سے انکار کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ کے شیڈول کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔
اب تک، پی سی بی پورے ٹورنامنٹ کو پاکستان میں منعقد کرنے پر اٹل تھا کیونکہ اس نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے اپنی ٹیم ہندوستان بھیجی تھی۔ تاہم اس معاملے پر ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے، جس کے تحت ہندوستان کے تمام میچز غیر جانبدار مقام پر ہوں گے۔ اس بارے میں جلد حتمی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایکناتھ شندے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ گورنر سے مل کرحکومت بنانے…
لارنس بشنوئی سے مل رہی دھمکیوں کے درمیان سلمان خان کی شوٹنگ سائٹ پرانجان شخص…
بھارت میں تقریباً 25 کمپنیاں، جن میں زیادہ تر پاور، سیمنٹ اور کان کنی کے…
کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور…
ہیلی کاپٹروں کی خریداری سے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جس سے ہند-بحرالکاہل…
جیٹ طیاروں کے لئے ایک الیکٹرانک جنگی نظام کے ساتھ ساتھ ٹینکوں کی گاڑیوں اور…