اسپورٹس

Jasprit Bumrah In T20 World Cup 2024: ٹی 20 ورلڈ کپ میں جسپریت بمراہ کا حیران کرنے دینے والا پرفومینس، ہندوستانی ٹیم کی …

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستانی ٹیم کی جیت کی مہم جاری ہے۔ آئرلینڈ کے علاوہ ٹیم انڈیا نے لیگ مرحلے کے میچوں میں پاکستان اور امریکہ کو شکست دی تھی۔ ساتھ ہی روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے سپر-8 راؤنڈ کا آغاز شاندار انداز میں کیا۔ بھارت نے اپنے پہلے سپر 8 راؤنڈ کے میچ میں افغانستان کو باآسانی شکست دے دی۔ ہندوستانی بلے بازوں کے علاوہ گیند باز بھی اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں لیکن کیا آپ اس ٹورنامنٹ میں جسپریت بمراہ کے اعدادوشمار جانتے ہیں؟

جسپریت بمراہ کے اعدادوشمار حیران کن ہیں
اس T20 ورلڈ کپ میں جسپریت بمراہ کے اعداد و شمار جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں اب تک جسپریت بمراہ نے 15 اوورز کرائے ہیں، جس میں مخالف ٹیم کے بلے باز صرف 3 چوکے اور 1 چھکا ہی لگا پائے ہیں۔ اس کے علاوہ جسپریت بمراہ نے مخالف ٹیم کے 8 بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا ہے۔ جسپریت بمراہ جس طرح سے اہم مواقع پر ہندوستان کے لیے وکٹیں لے رہے ہیں اور رنز روکنے کا کام کر رہے ہیں، اس سے صاف ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے لیے ایک بڑا فیکٹر ثابت ہونے والے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ آج ہندوستانی ٹیم سپر 8 راؤنڈ کا اپنا دوسرا میچ کھیلے گی۔ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم انڈیا کو بنگلہ دیش کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد ہندوستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں 24 جون کو مدمقابل ہوں گی۔ تاہم آج ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنا راستہ آسان کرنا چاہے گی۔ اس وقت آسٹریلیا گروپ-1 میں سرفہرست ہے۔ جب کہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ اگرچہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے 2-2 پوائنٹس برابر ہیں لیکن آسٹریلیا کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہے۔ آج اگر ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دینے میں کامیاب ہوتی ہے تو پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی مچل مارش کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم دوسری پوزیشن پر کھسک جائے گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi-NCR Weather Update: دہلی– این سی آر میں سردی نے دی دستک، آلودگی بڑھا سکتی ہے لوگوں کی پریشانی

موسم صاف رہنے کے باوجود دہلی– این سی آر کے لوگوں کو فضائی آلودگی سے…

13 minutes ago

INDIA alliance rally: انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے دہلی قلعے میں تبدیل، 4 ہزار پولیس اہلکار اور سی اے پی ایف کی 270 کمپنیاں تعینات

 ریلی میں شرکت کرنے والوں کو صرف مقررہ دروازوں سے داخلے کی اجازت ہوگی، جہاں…

49 minutes ago

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

10 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

12 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

12 hours ago