قومی

Laxmikant Pandit Death: رام مندر پران پرتشٹھا کے دوران چیف پجاری رہے پنڈت لکشمی کانت دکشت دنیا سے رخصت

Laxmikant Pandit Death: رام مندر پران پرتشھٹا میں شامل رہ کر121 ویدک برہمنوں کی قیادت کرنے والے چیف پجاری کاشی کے پنڈت لکشمی کانت دکشت آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ یہ اطلاع ملنے کے بعد کاشی کے لوگوں میں غم کی لہردوڑگئی۔ جنوری میں ایودھیا کے رام مندر پران پرتشٹھا پوجن میں پنڈت لکشمی کانت دکشت کا اہم رول رہا تھا۔ ان کی قیادت میں سبھی پوجا کو مکمل کرایا گیا تھا۔ بیٹے اورفیملی کے دیگراراکین بھی پوجا میں شامل ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ دسمبر 2021 کاشی وشوناتھ دھام کے افتتاح کی پوجا میں بھی شامل ہوئے تھے۔

 پنڈت لکشمی کانت دکشت کے اہل خانہ نے میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ آج صبح بابو جی کی طبعیت اچانک خراب ہوئی، جس کے کچھ ہی دیربعد وہ دنیا سے چل بسے۔ بھارتیہ سناتن تہذیب اورروایات میں ان کی گہری عقیدت تھی اور وہ ہمیشہ سے بھگوان (خدا) کے تئیں وقف رہنے والے جذبے کو ہی لوگوں کو سمجھاتے رہتے تھے۔

جنوری کے مہینے میں، ایودھیا رام مندرکی پران پرتشٹھا میں چیف پجاری کے اہل رول کے ساتھ ساتھ کاشی وشوناتھ کاریڈور کے افتتاحی پوجا میں بھی شرکت کی تھی۔ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گوالیر، راجستھان اور ملک کے بڑے شاہی خاندانوں کی تاجپوشی بابوجی اوران کے آبا واجداد کی جانب سے مکمل ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ دکشت خاندان کی پرانی نسلوں نے بھی چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاجپوشی میں اپنا تعاون دیا تھا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Muharram 2024: شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وژزیر اعظم مودی کو لکھا خط، محرم کے جلوسوں کو لے کر کیا یہ بڑا مطالبہ

خط میں وزیر اعظم  مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیسا کہ آپ…

3 hours ago

NEET Paper Leak: نیٹ پیپر لیک معاملہ کے تحت سی بی آئی بیور جیل پہنچی، 13 ملزمین کو روبر بٹھاکر کئے سوالات

سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران، تقریباً سبھی ملزمین نے سنجیو کمار عرف…

4 hours ago

PM Modi On Ravindra Jadeja Retirement: رویندر جڈیجہ کی ریٹائرمنٹ پر وزیر اعظم مودی نے کیا ٹویٹ، کہا- آپ…

رویندر جڈیجہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنی ریٹائرمنٹ کی معلومات دی تھی۔ اس پوسٹ…

6 hours ago