اسپورٹس

ریٹائرمنٹ کے 4 دن بعد ہی ٹیم میں لوٹا یہ سینئر کرکٹر، اب نبھا رہا ہے یہ اہم ذمہ داری

ویسٹ انڈیزکی ٹیم اس وقت انگلینڈ کے دورے پرہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹسٹ سیریزکھیلی جا رہی ہے۔ اس سیریزکا دوسرا میچ 18 جولائی سے کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے اس میچ سے پہلے ایک بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ گزشتہ میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے جیمس اینڈرسن ابھی بھی ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے۔ واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ کے 4 دن بعد ہی انہیں انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں ایک بڑی ذمہ داری مل گئی ہے۔

جیمس اینڈرسن کوملی یہ بڑی ذمہ داری

 دائیں ہاتھ کےتیزگیندبازجیمس اینڈرسن ٹسٹ سیریزکے باقی بچے دومیچوں کے لئے گیند بازی مینٹارکے طورپرانگلینڈ ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ حالانکہ آگے ان کا یہ کردارٹیم کے ساتھ رہے گی یا نہیں، اس پربورڈ فیصلہ بعد میں کرے گا۔ دوسرا ٹسٹ میچ ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔ وہ یہاں ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی نظرآئے ہیں۔ وہ جب انگلینڈ کے لئے میدان پرنئی کردارمیں اترے تو ٹیم کے کھلاڑیوں اورکوچنگ اسٹاف نے تالیوں سے ان کا استقبال کیا گیا۔

برینڈن میک کولم کے ساتھ شروع کیا کام

جیمس اینڈرسن نے اپنے نئے کردارکی شروعات برینڈن میک کولم کو سلپ کارڈن کے ڈرل میں مدد کرکے کی۔ انہوں نے تیزگیند بازمارک ووڈ اورڈلن پیننگٹن کے ساتھ وقت گزارا۔ اینڈرسن ٹسٹ کرکٹ میں 700 سے زیادہ وکٹ لینے والے واحد تیزگیند بازہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ ان کو ٹسٹ ٹیم میں گیند بازی کوچ اور مینٹارکی ذمہ داری لمبے وقت کے لئے مل سکتی ہے، کیونکہ انگلینڈ نے لال اورسفید گیند کے لئے الگ الگ کوچ اورکپتان مقررکئے ہوئے ہیں۔

704 ٹسٹ وکٹ کے ساتھ ختم ہوا کیریئر

جیمس اینڈرسن نے ونڈے اورٹی-20 فارمیٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لیا تھا۔ ایسے میں اب انہوں نے ویسٹ انڈیزکے خلاف لارڈس ٹسٹ کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے وداعی لی۔ اپنے آخری میچ میں اینڈرسن نے کل 4 وکٹ اپنے نام کئے۔ انہوں نے ٹسٹ کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کی وداعی لی۔ اپنے آخری میچ میں اینڈرسن نے کل 4 وکٹ اپنے نام کئے۔ انہوں نے ٹسٹ میں 188 میچ کھیلتے ہوئے کل 704 وکٹ اپنے نام کئے۔ ونڈے میں انہوں نے 269 وکٹ اورٹی-20 میں 18 وکٹ حاصل کئے تھے۔ ایسے میں انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئرمیں کل 401 میچ کھیلے اور991 وکٹ حاصل کئے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago