قومی

C-60 Commandos Killed 10 Naxalites: مہاراشٹر-چھتیس گڑھ سرحد پر تصادم، پولیس کے سی-60 کمانڈو نے ہلاک کئے 12 نکسلی

مہاراشٹر-چھتیس گڑھ سرحد پربدھ کونکسلائٹس اورمہاراشٹرپولس کے سی-60 کمانڈوزکے درمیان تصادم ہوا۔ اس میں مہاراشٹرپولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ سی-60 کمانڈوزنے 12 نکسلیوں کوہلاک کیا ہے۔ دوپولیس اہلکارزخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہیں علاج کے لئے ناگپورکے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مہاراشٹرپولس کے سی-60 کمانڈوزاورنکسلائٹس کے درمیان یہ مقابلہ مہاراشٹر-چھتیس گڑھ سرحد پرونڈولی گاؤں میں ہوا، جوتقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہا۔ نکسلائٹس کے خلاف مہاراشٹر پولس کا یہ آپریشن صبح تقریباً 10 بجے شروع ہوا۔ اس میں مارے گئے نکسلیوں میں سے ایک کی شناخت ڈی وی سی ایم لکشمن عرف وشال اترم کے طور پرہوئی ہے۔

نکسلیوں سے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد
مارے گئے نکسلیوں کے پاس سے بھاری مقدارمیں ہتھیاراوردیگرمواد برآمد ہوا ہے۔ اس میں تین اے کے-47، تین آئی این ایس اے ایس رائفلیں، ایک کاربائن اور ایک ایس ایل آر(سیلف لوڈنگ رائفل) ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدھ کی صبح پولس کو علاقے میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ اس پرگڑھ چرولی سے آپریشن شروع کیا گیا۔

صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہا آپریشن 
ڈپٹی ایس پی نے آپریشن کی قیادت کی۔ ان کی قیادت میں سی-60 ٹیموں کی 7 ٹیمیں چھتیس گڑھ سرحد کے قریب ونڈولی گاؤں بھیجی گئیں۔ فوجیوں اور نکسلیوں کے درمیان دوپہر میں شدید فائرنگ شروع ہو گئی۔ رات گئے تک فائرنگ کا سلسلہ 6 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اس کے بعد فوجیوں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ اب تک 12 نکسلیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مارے گئے نکسلیوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Indian Shooter Asian Games Gold Medal: راہی سرنوبت: این سی سی سے آغاز، عالمی سطح پر کی تاریخ رقم، ہندوستان کی بنیں گولڈن گرل

36ویں سالگرہ پر ہندوستان کی اسٹار نشانے باز کی متاثر کن کہانی، کامن ویلتھ گیمز،…

22 minutes ago

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

1 hour ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

2 hours ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

3 hours ago

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

4 hours ago