آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلے میں دہلی کیپٹلس نے لکھنو سپرجائنٹس سے جیت چھین لی۔
آئی پی ایل 2025 میں اب تک کے سب سے دلچسپ مقابلے میں دہلی کیپٹلس نے لکھنو سپرجائنٹس کو آخری اوورمیں ہرا دیا۔ وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے سیزن کے چوتھے میچ میں طوفانی بلے بازی کا نظارہ دیکھنے کوملا، جہاں لکھنو سپرجائنٹس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورمیں 209 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ اس کی طرف سے نکولس پورن اور مچیل مارش نے طوفانی بلے بازی کی۔ اس کے بعد صرف 7 رن پر 3 وکٹ اور65 رنوں پر5 وکٹ گنوانے والی دہلی کیپٹلس نے آشوتوش ورما (ناٹ آوٹ 66 رن) کی بدولت زبردست تواپسی کی اورآخری اوورمیں صرف ایک وکٹ سے یہ میچ جیت لیا۔
وی ڈی سی اے اسٹیڈیم میں پیر کے روز (24 مارچ) کی شام کھیلے گئے اس مقابلے میں آشوتوش شرما نے ایک بار پھر اپنی اختتامی صلاحیت دکھائی۔ گزشتہ سیزن میں پنجاب کنگس کی طرف سے کھیلتے ہوئے ششانک سنگھ کے ساتھ مل کرکئی بار اننگ اورمیچ کا بہترین خاتمہ کرنے والے آشوتوش نے نئے سیزن کے پہلے میچ میں بھی یہی کمال جاری رکھا۔ اس باران کی ٹیم نئی تھی، لیکن انداز وہی پرانا تھا اوراسی انداز کے دم پردہلی کو اس کی تاریخ کی سب سے بڑی جیت دلائی۔
شاردل ٹھاکراوراسپنروں نے ٹاپ آرڈرکوبے بس کردیا
لکھنو سے ملے 210 رنوں کے ہدف کے جواب میں دہلی نے پہلے اوورمیں ہی 2 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ میگا آکشن میں ہرٹیم کی طرف سے ٹھکرائے گئے شاردل ٹھاکرکو محسن خان کی چوٹ کے سبب اس سیزن میں کھیلنے کا موقع ملا اور اس گیند باز نے لکھنو کے لئے پہلے اوور میں ہی ڈبل کامیابی حاصل کرلی۔ پھر دوسرے اوورمیں ہی تیسرا وکٹ بھی گرگیا اور جلد ہی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔ صرف 40 گیندوں میں 5 وکٹ گنوانے کے بعد دہلی کی ہارطے نظرآرہی تھی، لیکن آشوتوش کے ارادے کچھ اور تھے۔
آشوتوش اور وپراج نے دلائی جیت
ساتویں اوورمیں آئے آشوتوش نے شروعات میں تو صرف محاذ سنبھالا اور ٹرسٹن اسٹبس کو حملہ بولنے دیا۔ اسٹبس نے صرف 22 گیندوں میں 33 رن بناکرٹیم کو مقابلے میں بنائے رکھا۔ مگرمیچ کا رخ بدلا وپراج نگم نے۔ 20 سال کے اس اسپن آل راونڈر نے اپنے پہلے ہی میچ میں قہر برپا کردیا۔ انہوں نے صرف 15 گیندوں میں 39 رن بناکر دہلی کی واپسی کروا دی۔ اس نے آشوتوش کو بھی حوصلہ دیا اور پھر تو اس بلے باز نے چھکوں کی بارش کردی۔ آخری تین اوور میں دہلی کو 39 رنوں کی ضرورت تھی اور آشوتوش نے قہربرپا کردیا۔ 10ویں اوور میں 9واں وکٹ گرگیا تھا اور پھر 9 اوور میں 18 رنوں کی ضرورت تھی۔ ایسے میں 19 اوورکا خاتمہ آشوتوش نے چھکے اور چوکے کے ساتھ کیا۔ 20ویں اوورکی پہلی ہی گیند پر رشبھ پنت نے اسٹمپنگ کا موقع چھوڑ دیا اور پھر دوسری گیند پر موہت شرما نے ایک رن لے لیا۔ ایسے میں آشوتوش اسٹرائیک پرآئے اور جیت کے لئے 5 رن چاہئے تھے۔ آشوتوش نے سیدھا چھکا لگاکر میچ ختم کردیا۔ آشوتوش نے صرف 31 گیندوں میں 5 چوکے اور 5 چھکوں کی مدد سے 66 رن بنائے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راجیہ سبھا میں کل دیررات وقف ترمیمی بل پرہوئی ووٹنگ میں نیا تال میل نظرآیا۔…
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس موقع پر بھکتوں کو مبارکباد…
پی ایم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا: بینکاک میں بمسٹیک سربراہ کانفرنس…
وزیراعظم مودی نے تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیٹونگٹارن شیناواترا کے ساتھ اپنی ملاقات کو "بہت…
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-تھائی لینڈ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کے بارے میں ایک مشترکہ اعلامیہ…
حکومت نے اس بل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلم کمیونٹی کے مذہبی…