قومی

PM Modi Meets Thaksin Shinawatra: وزیراعظم نریندر مودی نے تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم سے کی ملاقات،متعدد امور پر ہوئی بات

وزیر اعظم نریندر مودی نے بنکاک میں تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا سے ملاقات کی۔ دونوں  نے دفاع، تجارت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان تعاون کے بے پناہ  امکانات پر  تبادلہ خیال کیا۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیراعظم نے کہاکہ تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم  تھاکسن شیناواترا سے مل کر بہت خوشی ہوئی، انہیں گورننس اور پالیسی سازی سے متعلق معاملات کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ ہندوستان کے بہت اچھے دوست بھی ہیں اور اٹل جی کے ساتھ ان کے نہایت پرخوشگوار تعلقات تھے۔ شیناواترا اور میں نے بھارت-تھائی لینڈ تعاون اور اس سے دونوں  ممالک کے لوگوں کو کس طرح فائدہ پہنچ سکتا ہے اس سلسلے میں تفصیلی  بات چیت کی۔ ہم نے دفاع، تجارت، ثقافت اور  دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے  بے پناہ  امکانات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔

وہیں دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے بنکاک میں تھائی لینڈ کی  وزیر اعظم  پیتونگ تارن شیناواترا سے ملاقات کی۔ گورنمنٹ ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم شیناوترا نے ان کا  شاندار استقبال کیا۔ یہ ان کی دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل، دونوں رہنماؤں کی ملاقات اکتوبر 2024 میں وینتیانے میں آسیان سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دو طرفہ تعاون کے پورے دائرہ کار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیاسی تبادلوں، دفاعی اور سیکورٹی شراکت داری، اسٹریٹجک مصروفیات، تجارت اور سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے رابطے، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی، اسٹارٹ اپس، اختراع، ڈیجیٹل، تعلیم، ثقافت اور سیاحت میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے انسانی اسمگلنگ، منشیات کی ا سمگلنگ اور سائبر کرائم سمیت بین الاقوامی منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ذیلی علاقائی اور کثیر جہتی فورموں بشمول بمسٹیک، آسیان اور میکونگ گنگا میں قریبی تعاون کو فروغ دینے کےطور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-تھائی لینڈ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کے بارے میں ایک مشترکہ اعلامیہ کا تبادلہ کیا۔ انہوں  نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) اور سمندری ورثے کے شعبوں میں مفاہمت نامے  کا تبادلہ بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-تھائی لینڈ قونصلر مذاکرات کا بھی خیرمقدم کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے رابطوں کو مزید سہولت ملے گی۔ نتائج کی فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Hajj slot recovery:حج 2025:پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی غلطی سے پھنس گئے52ہزار ہندوستانی عازمین،حکومت کی کوشش سے 10ہزارسلاٹ ملا واپس

یاد رہے کہ سیاسی رہنماؤں، جیسے راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر سید ناصر حسین ،جموں کشمیر…

2 minutes ago

Gyanvapi Case: گیان واپی مسجد کے وضوخانہ کے سروے سے متعلق درخواست پر ہائی کورٹ میں اہم سماعت آج

یہ کیس نہ صرف گیان واپی مسجد کے مستقبل بلکہ ملک میں مذہبی مقامات سے…

23 minutes ago

Waqf Amendment Act, 2025: وقف قانون کی حمایت میں عدالت پہنچی قبائلی تنظیم ،کہا-بورڈ نے ہماری زمینوں پر کر رکھا ہے قبضہ

نئے وقف ترمیمی ایکٹ کی دفعہ3 ای کے تحت درج فہرست قبائل کے لوگوں کی…

3 hours ago