قومی

India Extends Support To Myanmar: وزیر اعظم نے میانمار کے سینئر جنرل من آنگ ہلاینگ سے کی ملاقات،حالیہ زلزلے سے ہونے والی تباہی پر تعزیت کا کیا اظہار

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بینکاک میں بمسٹیک سربراہ کانفرنس کے پہلو بہ پہلو میانمار کے سینئر جنرل من آنگ ہلاینگ سے ملاقات کی۔ حالیہ زلزلے میں ہونے والی تباہی پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مودی نے اس نازک وقت میں میانمار کی بہنوں اور بھائیوں کو بھارت کی طرف سے مدد کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور میانمار کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خاص طور پر کنیکٹوٹی، صلاحیت سازی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دیگر شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس سلسلے میں پی ایم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا: بینکاک میں بمسٹیک سربراہ کانفرنس کے پہلو بہ پہلو میانمار کے سینئر جنرل من آنگ ہلاینگ سے ملاقات کی۔ ایک بار پھر حالیہ زلزلے کے تناظر میں جانی و مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ بھارت اس مشکل وقت میں میانمار کی اپنی بہنوں اور بھائیوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ہم نے بھارت اور میانمار کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خاص طور پر کنیکٹوٹی، صلاحیت سازی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دیگر شعبوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

ادھر دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کی شام بینکاک میں بمسٹیک (بی آئی ایم ایس ٹی ای سی) ڈنر میں شرکت کی۔ انہیں تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیٹونگٹارن شیناواترا نے ڈنر سے قبل خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ بمسٹیک سیکریٹریٹ کی ایک ویڈیو کے مطابق، وزیراعظم مودی نیپال کے وزیراعظم اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

1 hour ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

1 hour ago