آئی پی ایل کے نئے سیزن (آئی پی ایل 2025) میں ابھی توکئی ماہ بچے ہیں، لیکن اس سے پہلے ہی اس سے متعلق بحث ہونے لگی ہے۔ وجہ ہے کہ اس بار ہونے والا میگا آکشن۔ ویسے تو اس میگا آکشن میں بھی کافی وقت ہے کیونکہ یہ عام طور پر دسمبر یا جنوری میں ہوتا ہے، لیکن اس سے متعلق ابھی سے شورمچنے لگا ہے۔ جہاں فینس کے درمیان اس بات کی ہلچل ہے کہ روہت شرما، سوریہ کماریادو، ایم ایس دھونی، رشبھ پنت جیسے ستاروں کا آئندہ سیزن میں کیا ہوگا۔ وہیں فرنچائزی کوانتظارہے کہ آئندہ آکشن میں رٹینشن سے متعلق کیا ضوابط ہونے والے ہیں اور ساتھ ہی کھلاڑیوں کے لئے سیلری پرس کتنا ہوگا۔ اس سے متعلق ہی ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس جولائی کے آخرمیں ٹیم مالکان کے ساتھ میٹنگ بلائی ہے۔
کرک بزکی رپورٹ کے مطابق، بی سی سی آئی نے 31-30 جولائی کو سبھی فرنچائزی مالکان کو میٹنگ کے لئے بلایا ہے۔ یہ میٹنگ ممبئی میں بی سی سی آئی کے ہیڈکوارٹرمیں ہوگی۔ اس میٹنگ میں نئے سیزن سے پہلے میگا آکشن کے ضوابط پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ان میں سب سے اہم ہے ریٹنشن یعنی آکشن سے پہلے کتنے کھلاڑیوں کو فرنچائزی ریٹین کرسکیں گی۔ گزشتہ کئی سالوں سے میگا آکشن کے لئے یہ تعداد صرف 4 کی رہی ہے، جسے اب بدلنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ریٹینشن سے متعلق سب سے زیادہ بحث
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے گزشتہ کئی ہفتوں میں اس بارے میں فرنچائزی مالکان سے ان کے خیالات پوچھے ہیں اورانہیں الگ الگ جواب ملے ہیں۔ بیشتر فرنچائزی کا ماننا ہے کہ ریٹینشن کی تعداد 4 سے بڑھ کر8 تک کرنی چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو ریٹین کرکے فرنچائزی کی پہچان اور فینس کو برقرار رکھا جائے۔ وہیں کچھ اس کے حق میں نہیں ہیں۔ ریٹینشن کے علاوہ دوسرا موضوع ’رائٹ ٹو میچ‘ کارڈ کا ہے۔ یعنی اگرکسی فرنچائزی اس کارڈ کا استعمال کرکے اسے پھر سے حاصل کرسکتی ہے۔ کچھ سال پہلے اس ضابطے کو نافذ کیا گیا تھا، لیکن پھر ہٹا دیا گیا تھا۔
بڑھے گی سینئرکھلاڑیوں کی کمائی
اتنا ہی نہیں، اگرہرسال کی طرح اس بار بھی سیلری پرس (آکشن پرس) میں اضافہ کیا گیا تو کئی کھلاڑیوں کی کمائی میں اضافہ ہونے والا ہے۔ ہر فرنچائزی کے لئے ایک طے آکشن پرس ہوتا ہے، جس کے تحت ہی انہیں کھلاڑیوں کو ریٹین کرنا ہوتا ہے اور پھر کھلاڑی خریدنے ہوتے ہیں۔ گزشتہ نیلامی کے دوران یہ آکشن پرس 100 کروڑ روپئے کا تھا۔ مانا جا رہا ہے کہ اس بار یہ بڑھاکر 120 کروڑ روپئے کیا جاسکتا ہے۔
اب اس فرنچائزی کو نیلامی میں زیادہ خرچ کرنے میں مدد تو ملے گی ہی، لیکن ان کھلاڑیوں کی کمائی میں اضافہ ہوگا، جنہیں ٹیمیں ریٹین کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق، ابھی تک 4 ریٹینشن میں سے نمبر-1 پر رہنے والے کھلاڑیوں کا سیلری کیپ 17-16 فیصد ہوتا تھا، یعنی 4 کھلاڑیوں میں سے جسے پہلے نمبر پر ریٹین کیا جائے گا، اسے 17-16 کروڑ روپئے ملیں گے۔ اب اگریہ 120 کروڑ تک بڑھتا ہے، تو ہاردک پانڈیا، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت، سنجو سیمسن جیسے کھلاڑیوں کی تنخواہ میں اضافہ ہوسکتا ہے، جنہیں فرنچائزی نمبر-1 ریٹینشن رکھتی رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس–
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…