اسپورٹس

IPL 2023 Final: ریزرو ڈے پر بھی بارش کا خطرہ، فائنل میچ پر لٹکی تلوار، کیسے ہوگا فاتح کا فیصلہ؟

IPL 2023 Final Match Update: احمدآباد میں بے موسم  زبردست بارش کے سبب کروڑوں کرکٹ  فینس کا دل ٹوٹ گیا۔ دلچسپ مقابلے، زبردست ایکشن، چوکوں چھکوں کی بوچھار اورخطابی جشن کی امیدوں پر بارش نے پانی پھیردیا۔ آئی پی ایل تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا, جب فائنل میچ اپنے مقررہ دن میں نہیں ہو پایا۔ اب چنئی سپرکنگس اورگجرات ٹائٹنس کے درمیان خطابی مقابلہ پیرکے روز29 مئی کے ریزروڈے پرہوگا۔ مگر پریشانی کی بات یہ ہے کہ اس دن بھی خراب موسم کی پیشین گوئی پہلے ہی کردی گئی ہے۔

اگرریزرو ڈے پر بھی نہیں ہوا میچ تو…

اتوارکا مزہ تو بارش میں خراب ہوگیا۔ عالم یہ رہا کہ ٹاس تک بھی نہیں ہوپایا۔ تقریباً 5 گھنٹے کے انتظاربھی ہوگیا۔ خیر یہ بات تو پرانی ہوگئی اوراب سوال یہ ہے کہ آگے کیا ہوگا۔ سب سے پہلے توآپ کو یہ بتا دیں کہ اب یہ میچ ریزرو ڈے یعنی پیرکے روزکھیلا جائے گا۔ اگراس دن بھی بارش کے سبب میچ میں پریشانی آئی توکئی اورمتبادل ہوں گے۔

ریزرو ڈے پر بارش ہونے پر کیا ہوگا؟

رات 9:35 بجے تک بھی اگر میچ شروع ہوا تو پورے 20 اوور کا کھیلا جائے گا۔

رات 9:35 بجے کے بعد میچ شروع ہونے پراوور کم کئے جائیں گے۔

رات 9:45 بجے میچ شروع ہونے پر19 اوور، 10 بجے 17 اووراور10:30 بجے شروع ہونے پر 15-15 اوور کا میچ کھیلا جائے گا۔

رات 12:06 بجے تک کٹ آف ٹائم رہے گا، اگرتب تک بھی 5-5 اوورکا کھیل شروع نہیں ہوا تومیچ منسوخ کردیا جائے گا۔

 اگر بارش کے سبب میچ منسوخ ہوا تو ٹرافی کسے ملے گی؟ اس پرکچھ بھی نہیں کہا گیا ہے۔ آئی سی سی ٹورنا منٹ میں فائنل منسوخ ہونے پر ٹرافی شیئرکی جاتی ہے، لیکن آئی پی ایل سے متعلق ابھی اس طرح کی کوئی انفارمیشن سامنے نہیں آئی ہے۔ اب تک ملی جانکاری کے مطابق اگر آئی پی ایل کا فائنل میچ منسوخ ہوتا ہے تو لیگ اسٹیج میں ٹاپ پررہنے والی ٹیم کو فاتح قراردیا جائے گا۔ اس طرح سے اگر فائنل میچ نہیں ہوا تو گجرات ٹائٹنس کو فاتح قرار دے دیا جائے گا۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ کیا کرکٹ کے مداح فائنل میچ کا لطف اٹھاسکیں گے یا پھر ان کو ایک بار مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago