اسپورٹس

Chennai Super Kings Defeated Gujarat Titans in the Final of IPL 2023: جڈیجہ کے چوکے سے چنئی. نے گجرات کے منہ سے چھین لی جیت، دھونی اینڈ کمپنی نے 5ویں بار کیا آئی پی ایل ٹرافی پر قبضہ

رویندر جڈیجہ کے ذریعہ آخری گیند پر چوکا لگانے کی بدولت چنئی سپرکنگس نے فائنل میں گجرات ٹائٹنس کو 5 وکٹ سے شکست دے کر5ویں بارآئی پی ایل خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ بارش سے متاثرہ مقابلے میں چنئی سپرکنگس کو 15 اووروں میں 171 رنوں کا ترمیم شدہ ہدف ملا تھا۔ اس نے 15 اوور میں 5 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔ گجرات ٹائٹنس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 214 رن بنائے تھے، لیکن جیت چنئی سپرکنگس کے نام رہی۔ ہدف کا پیچھا کرنے اتری چنئی سپرکنگس کی اننگ کے پہلے اوور کی تیسری گیند کے بعد پھر بارش شروع ہوگئی، جس میں کافی وقت برباد ہوا۔ دیررات 12:10 بجے مقابلے کو 15 اوور کا کردیا گیا اور چنئی سپرکنگس کو ترمیم شدہ ہدف دیا گیا۔ بارش سے پہلے چنئی سپرکنگس نے 4 رن بنائے تھے۔

چنئی سپرکنگس کو ریتو راج گائیکواڑ اور ڈیون کانوے کی اوپننگ جوڑی نے شاندار شروعات دلائی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 74 رنوں کی شرات کی۔ ریتو راج کو نوراحمد کی گیند پر راشد خان نے کیچ کیا۔ گائیکواڑ 16 گیندوں پر 26 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ اس کے بعد ڈیون کانوے بھی زیادہ دیرتک کریزپرنہیں ٹھہرسکے اور نوراحمد کو وکٹ دے کرپویلین لوٹ گئے۔ کانوے نے 25 گیندوں پر 47 رن بنائے۔ اجنکیا رہانے 27 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ وہیں امبانی رائیڈو نے 19 رنوں کا تعاون دیا۔ دھونی کچھ خاص کمال نہیں کرسکے اور پہلی ہی گیند پرپویلین لوٹ گئے۔ انہیں موہت شرما نے ملرکے ہاتھوں کیچ کرایا۔ شیوم دوبے 32 اور رویندر جڈیجہ 19 رن بناکرناٹ آوٹ لوٹے۔ گجرات کی طرف سے موہت شرما نے تین جبکہ نوراحمد نے 2 وکٹ حاصل کئے۔

جیت کے ہیرو بنے رویندر جڈیجہ

گجرات ٹائٹنس کے خلاف چنئی سپرکنگس نے اپنا پانچواں آئی پی ایل خطاب جیتا۔ اس میچ میں ایک لمحہ ایسا بھی آیا، جب گجرات نے چنئی سپرکنگس کو شکست  کی طرف دھکیل دیا تھا۔ مگررویندر جڈیجہ نے موہت شرما کے آخری اوور میں آخری دو گیندوں پر چھکا اور چوکا لگاکرٹیم کو جیت دلا دی۔ اس طرح سے چنئی سپرکنگس پانچویں بارآئی پی ایل خطاب جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

گجرات ٹائٹنس نے 4 وکٹ پر 214 رن بنائے

اس سے پہلے سائی سدرشن کے 47 گیندوں میں 96 رنوں کی مدد سے گجرات ٹائٹنس نے 4 وکٹ پر 214 رن بنائے۔ سدرشن نے اپنی اننگ میں 8 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ انہوں نے اہم شراکت کرکے گجرات ٹائٹنس کو ہمالیائی اسکور تک پہنچایا۔ اس سے پہلے شبھمن گل 20 گیندوں میں 39 رن اور ردھمان ساہا نصف سنچری بناکرآوٹ ہوئے۔ دوسرے ہی اوور میں شبھمن گل نے تشار دیش پانڈے کی گیند پر لیگ سائیڈ میں شاٹ کھیلا، لیکن شارٹ فائن لیگ پر کھڑے دیپک چاہرنے کیچ ٹپکا دیا۔ شبھمن گل حالانکہ ممبئی انڈینس کے خلاف دوسرے کوالیفائرمیں کی گئی کارکردگی کو نہیں دہرا سکے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

3 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

3 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

4 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

4 hours ago