بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان نے افغانستان کو 47 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے ایک بڑی جیت کے ساتھ سپر-8 اسٹیج کا آغاز کیا ہے۔ ہندوستان کی جیت کے سب سے بڑے ہیرو سوریہ کمار یادو اور جسپریت بمراہ رہے۔ ایک طرف سوریہ کمار یادو نے 53 رنوں کی اہم اننگ کھیلی۔ وہیں دوسری طرف جسپریت بمراہ نے خطرناک گیند بازی کرتے ہوئے 3 وکٹ حاصل کئے۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے اسکور بورڈ پر 181 رن لگا ڈالے تھے۔ وہیں جب افغانستان ہدف کا پیچھا کرنے آئی تو ٹیم نے مسلسل وقفے پر وکٹ گنوائے۔ افغان ٹیم کے لئے سب سے زیادہ رن عظمت اللہ عمرزئی نے بنائے، جنہوں نے 20 گیندوں میں 26 رن بنائے، لیکن افغان ٹیم کا کھلاڑی بڑی پارٹنرشپ کرنے میں ناکام رہا۔
ہدف کے سامنے جیت کے لئے 182 رنوں کا ہدف تھا۔ ٹیم کی شروعات بے حد خراب رہی کیونکہ رحمان اللہ گرباز صرف 11 رن بناکر وکٹ کیپر رشبھ پنت کو کیچ تھما بیٹھے۔ اسکوربورڈ پر 23 رن لگے تھے، تبھی پہلے ابراہم زادران اوران کے تین گیند بعد ہی حضرت اللہ ززئی صرف 2 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ ٹیم نے 23 رنوں کے اندر 3 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد عظمت اللہ عمرزئی اور گلبدین نائب نے کمان سنبھالی اور دونوں نے مل کر ٹیم کا اسکور 10 اوور میں 66 رنوں پر پہنچا دیا۔ 11ویں اوور کی دوسری ہی گیند پر گلبدین 17 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ ابھی افغانستان اس بڑے جھٹکے سے ابھرا نہیں تھا، تبھی 4 گیند بعد ہی عمرزئی 26 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
نجیب اللہ زادران اورمحمد نبی نے مل کر 31 رن جوڑے، لیکن ضروری رن ریٹ آسمان کو چھو رہا تھا۔ 15 اوور میں افغانستان نے 5 وکٹ گنواکر 101 رن بنالئے اور آخری 30 گیندوں پر 81 رن بنائے تھے۔ 17ویں اوورمیں محمد نبی نے تیز کھیلنے کی کوشش کی، ایک چھکا بھی لگایا، لیکن دوسرا چھکا لگانے کے چکرمیں رویندر جڈیجہ کو کیچ تھما بیٹھے۔ عالم یہ تھا کہ افغانستان کو آخری 2 اوور میں 57 رن بنانے تھے، جو تقریباً ناممکن تھا۔ آخری 2 اووروں میں صرف 9 رن آئے، جس سے ہندوستان نے اس میچ کو 47 رنوں سے جیت لیا ہے۔
کلدیپ یادو پر داوں ہوا کامیاب
افغانستان کے خلاف میچ میں ٹیم انڈیا نے محمد سراج کی جگہ کلدیپ یادو کو کھلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ محمد سراج ابھی تک ورلڈ کپ میں 3 میچ کھیلتے ہوئے صرف ایک وکٹ لے پائے تھے۔ مگران کی جگہ کھیلتے ہوئے کلدیپ یادو نے اپنے پہلے ہی میچ میں 4 اووروں میں 32 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کئے۔ ان کے علاوہ اسپن گیند بازی میں رویندر جڈیجہ اوراکشرپٹیل نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
ہندوستان کی زبردست گیند بازی
ہندوستان کے بلے بازوں نے اسکور بورڈ پر 181 رن لگائے تھے۔ اس اسکورکو ٹیم انڈیا کے گیند بازوں نے آسانی سے دفاع کرلیا ہے۔ جسپریت بمراہ نے 4 اوورمیں صرف 7 رن دے کر 3 اہم وکٹ حاصل کئے، جن میں سے ایک میڈن بھی رہا۔ ارش دیپ سنگھ نے بھی تین وکٹ حاصل کئے اور کلدیپ یادو نے دو وکٹ حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کی جیت میں اہم تعاون دیا۔ اکشرپٹیل اور رویندر جڈیجہ نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کیا، لیکن اس میچ میں ہاردک پانڈیا کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…