Arvind Kejriwal Bail: عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بڑی راحت ملی ہے۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے جمعرات (20 جون) کو سی ایم کیجریوال کو ضمانت دے دی۔ انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر ضمانت دی گئی ہے۔ تاہم سی ایم اروند کیجریوال جمعرات کو جیل سے باہر نہیں آسکے۔ وہ آج جیل سے باہر آئیں گے۔ دہلی کے ایکسائز پالیسی کیس میں انہیں ضمانت مل گئی ہے۔
عدالت نے محفوظ رتھا فیصلہ
جمعرات کو مسلسل دوسرے دن سی ایم کیجریوال کی درخواست ضمانت پر دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے سی ایم کیجریوال کے وکیل اور ای ڈی کے دلائل سنے۔ عدالت نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی۔ عام آدمی پارٹی کی رہنما اور دہلی کی وزیر آتشی نے X پر لکھا، “ستیہ میو جیتے”۔ AAP ایم پی راگھو چڈھا نے X پر لکھا، “سچائی پریشان ہو سکتی ہے لیکن ہار نہیں سکتی۔ یہ انصاف کی جیت ہے، سچ کی جیت ہے۔ اروند کیجریوال جی کو ضمانت دینے کے لیے معزز عدالت کا تہہ دل سے شکریہ۔”
کلدیپ دھالیوال نے بی جے پی کو بنایا نشانہ
راؤز ایونیو کورٹ کی جانب سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت دینے کے بعد پنجاب کے وزیر اور عآپ کے رہنما کلدیپ دھالیوال نے کہا کہ ’’سچائی کی جیت ہوئی ہے، ہندوستانی جمہوریت کی جیت ہوئی ہے اور جمہوریت کی حفاظت کرنے والی قوتوں کی جیت ہوئی ہے۔ اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی کی طرف سے دائر فرضی کیس میں عدالت نے بڑا انصاف کیا ہے۔ آج پورے ہم وطنوں کی جیت ہوئی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں- Arvind Kejriwal gets Bail from Court: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو بڑی راحت، منی لانڈرنگ معاملے میں عدالت سے ملی ضمانت
آج جیل سے باہر آئیں گے اروند کیجریوال
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو راحت دیتے ہوئے، راؤز ایونیو کورٹ نے جمعرات کو انہیں ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت دے دی۔ اس کے بعد اروند کیجریوال آج تہاڑ جیل سے باہر آئیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…