بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کودہلی کی خراب فضائی صورتحال کے باعث بھارت اورسری لنکا کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے میچ کا مقام تبدیل کرنا پڑا ہے۔ دسمبرمیں سری لنکا کی ٹیم ونڈے اورٹی-20 سیریزکے لئے بھارت کے دورے پرآئے گی، جس کا آغاز13 دسمبرسے ونڈے سیریزکے ساتھ ہوگا۔ سیریزکا پہلا ونڈے میچ پہلے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، لیکن اب اسے وشاکھا پٹنم منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ اب 13 دسمبر2026 کووشاکھاپٹنم کے اے سی اے-وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
بی سی سی آئی نے جاری کی باضابطہ اطلاع
بی سی سی آئی نے جمعرات، 5 نومبرکوایک ریلیزجاری کرکے اس تبدیلی کی باضابطہ اطلاع دی۔ اس سے چند روزقبل دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) نے بی سی سی آئی سے میچ کے مقام میں تبدیلی کی درخواست کی تھی۔ بی سی سی آئی نے اپنی ریلیزمیں ڈی ڈی سی اے کی درخواست کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ موسمی رکاوٹوں اوراسٹیڈیم میں مجوزہ تزئین وآرائش کے کام کومدنظررکھتے ہوئے میچ کا مقام تبدیل کیا گیا ہے۔
🚨 News 🚨
First ODI between India and Sri Lanka to be held on December 13 shifted from Delhi to Visakhapatnam
More details 🔽 | #TeamIndia | #INDvSL | @mflone_
https://t.co/P9wJkuYdtJ
— BCCI (@BCCI) November 5, 2026
آلودگی اورتزئین وآرائش کے کام کے باعث درخواست
دہلی کرکٹ بورڈ (ڈی ڈی سی اے) نے دہلی کی خراب فضائی صورتحال اوراسٹیڈیم میں جاری تزئین وآرائش کے کام کے پیش نظرمیچ کے وینیومیں تبدیلی کی درخواست کی تھی۔ بی سی سی آئی کی ریلیزمیں کہا گیا، ’’دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پروینیوتبدیل کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ممکنہ موسمی رکاوٹوں اوراسٹیڈیم میں مجوزہ تزئین وآرائش کے کام کومدنظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔‘‘ بی سی سی آئی کے مطابق، اب 13 دسمبر2026 کوبھارت اورسری لنکا کے درمیان پہلا ونڈے میچ وشاکھا پٹنم کے اے سی اے-وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچنل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…
پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…
نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…
اردواکادمی، دہلی کی جانب سے ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ وطالبات کو…
گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…
جنوری 2025 میں ایک حملہ آور ممبئی میں واقع سیف علی خان اور کرینہ کپور…