نئی دہلی: دہلی پولیس کی ایک خاتون ہیڈ کانسٹبل نے اپنے کام سے ایسی مثال پیش کی ہے، جس کی ہرطرف سراہنا ہورہی ہے۔ جنوب-مشرقی دہلی کے جیت پورتھانے میں تعینات ہیڈ کانسٹبل چنچل نے گزشتہ ایک سال میں 119 لاپتہ بچوں کوتلاش کرکے محفوظ ان کے اہل خانہ تک پہنچایا۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے 16 دیگرگمشدہ لوگوں کا بھی پتہ لگاکرانہیں ان کے گھروالوں سے ملوایا۔
ایک سال میں حاصل کی بڑی کامیابی
دہلی پولیس کے مطابق، چنچل نے نومبر 2025 سے اکتوبر2026 کے درمیان یہ قابل ذکرحصولیابی حاصل کی۔ مسلسل محنت، صبراورموثرتحقیقات کے ذریعہ، وہ لاپتہ بچوں کی ایک بڑی تعداد کا سراغ لگانے میں کامیاب رہی۔بازیاب ہونے والے 119 بچوں میں سے 41 کی عمریں 14 سال سے کم تھیں جبکہ 78 کی عمریں 14 سے 18 سال کے درمیان تھیں۔ ان بچوں کوبحفاظت ڈھونڈنا اورانہیں ان کے اہل خانہ سے ملنا پولیس کے لئے ایک بڑی کامیابی تصورکیا جاتا ہے۔
تکنیک اورنیٹ ورک کا لیا سہارا
لاپتہ بچوں کی تلاش کے لئے چنچل نے روایتی جانچ کے ساتھ ساتھ جدید تکنیکی وسائل کا بھی استعمال کیا۔ خفیہ اطلاعات پر کام کرنے کے علاوہ انہوں نے مختلف ریاستوں کی ایجنسیوں کے ساتھ مسلسل ہم آہنگی کوبرقراررکھا، جس کی وجہ سے بہت سے اہم سراگ دریافت ہوئے۔
این جی اواورچائلڈ کیئراداروں سے بھی جڑی رہیں
بچوں کی تلاش میں، انہوں نے دہلی-این سی آراوردیگرریاستوں میں چائلڈ کیئرہومز، سماجی تنظیموں اورچائلڈ ویلفیئرکمیٹیوں سے مسلسل رابطہ رکھا۔ یہ بہترین ہم آہنگی بہت سے بچوں کی شناخت اورمحفوظ بحالی کا باعث بنی۔ جب کوئی بچہ لاپتہ ہوجاتا ہے تواس کا خاندان طویل عرصے تک پریشانی اورغیریقینی کی کیفیت میں رہتا ہے۔ 119 بچوں کوان کے خاندانوں سے ملانا بہت سے خاندانوں کے لیے خوشی کا باعث تھا۔ چنچل کی کوششوں سے بہت سے گھروں میں مسکراہٹیں لوٹ آئیں۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ چنچل کے کام نے نہ صرف بچوں کا پتہ لگانے میں مدد کی بلکہ بچوں کی حفاظت کومضبوط بنانے میں بھی اہم کردارادا کیا۔ اس کے کام نے بچوں کے استحصال اورانسانی اسمگلنگ جیسی سرگرمیوں کوروکنے پربھی مثبت اثرڈالا ہے۔
سینئر افسران نے کی سراہنا
جنوب-مشرقی ضلع کے ڈی سی پی نے خاتون ہیڈ کانسٹیبل چنچل کی لگن اورمحنت کی کھل کرتعریف کی ہے۔ دہلی پولیس کا ماننا ہے کہ اس کے اقدامات نہ صرف محکمہ کے لیے باعث فخرہیں بلکہ دیگرپولیس افسران کے لئے بھی تحریک کا باعث ہیں۔ اس طرح کی کوششوں سے سماج میں بھی پولیس کے تئیں لگاواوربھروسہ پیدا ہوتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…
پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…
نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…
اردواکادمی، دہلی کی جانب سے ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ وطالبات کو…
گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…
جنوری 2025 میں ایک حملہ آور ممبئی میں واقع سیف علی خان اور کرینہ کپور…