بین الاقوامی

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

اسلام آبادیونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی (یو کے پی این پی) کے مطابق، پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں جمعرات کے روز پاکستانی سکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر پُرامن مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملے کیے، جن میں بچوں سمیت کم از کم 7 افراد ہلاک اور 18 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا الزام

یو کے پی این پی نے راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنائے جانے، اندھا دھند فائرنگ، طاقت کے بے تحاشہ استعمال اور مبینہ ڈرون حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ تنظیم نے موصولہ اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ جمعرات کی صبح سویرے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے مٹیالمیرا بس ٹرمینل، عمر فاروق چوک اور راولاکوٹ کے دیگر مقامات پر جاری پُرامن دھرنوں کو نشانہ بنایا۔ الزام ہے کہ اس کارروائی میں بھاری مشین گنوں، بکتر بند گاڑیوں اور ڈرون کا استعمال کیا گیا۔

مہلوکین میں چار بچوں کی بھی ہلاکت کا خدشہ

یو کے پی این پی نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ عاطف زردیس، 30 سالہ احتشام یونس اور 32 سالہ عادل رشید کے طور پر کی ہے۔ تنظیم نے یہ تشویش بھی ظاہر کی ہے کہ ایک مبینہ ڈرون حملے میں چار بچوں کی بھی جان گئی ہوسکتی ہے۔

تنظیم کے مطابق، مٹیالمیرا بس ٹرمینل کے قریب شکیل خان کا مکان مبینہ ڈرون حملے کے بعد آگ لگنے سے تباہ ہوگیا۔ اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں چار بچوں کی موت ہوسکتی ہے۔ یو کے پی این پی نے ان دعوؤں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانچ کی مانگ

یو کے پی این پی نے کہا کہ غیر مسلح اور پُرامن شہریوں کے خلاف مہلک طاقت کا استعمال انسانی حقوق کے حوالے سے ایک سنگین تشویش کا معاملہ ہے، جس کی فوری بین الاقوامی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ تنظیم نے کہا، ’’پی او کے کے لوگ اپنے بنیادی حقوق، ضروری عوامی خدمات، جائیداد کے تحفظ، انسانی وقار اور قانون کی حکمرانی کے مطالبات کے لیے پُرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کے جائز مطالبات کا جواب گولیوں، دھمکیوں یا اجتماعی سزا کی صورت میں نہیں دیا جانا چاہیے۔‘‘

یو کے پی این پی نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پی او کے کے راولاکوٹ اور دیگر متاثرہ علاقوں کی صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔ تنظیم نے کہا کہ مزید تشدد روکنے، شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے اور انسانی حقوق کے احترام کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں کی جانی چاہئیں۔

تنظیم نے مطالبہ کیا کہ مبینہ ہلاکتوں، زخمیوں، ڈرون حملوں، مکانات کی تباہی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ اس کے لیے شفاف جانچ ضروری ہے، تاکہ حقیقت سامنے آسکے، ذمہ داروں کی شناخت ہوسکے اور عام شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔ یو کے پی این پی نے پاکستان کے زیر قبضہ علاقے میں شہریوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مبینہ مظالم پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

یواین کے ماہرین نے بھی ظاہر کی تھی تشویش

حال ہی میں انسانی حقوق کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے چھ خصوصی ماہرین نے پی او کے میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے پر گہری تشویش ظاہر کی تھی۔ ماہرین نے مظاہرین کے خلاف مبینہ سرکاری تشدد، ہلاکتوں، گرفتاریوں اور طویل عرصے سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بھی ذکر کیا تھا۔

پاکستانی حکومت کو بھیجے گئے ایک حالیہ خط میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے جے اے اے سی کو دہشت گرد قرار دینے اور اس سے وابستہ افراد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کے قوانین کے استعمال پر سوال اٹھائے تھے۔

خط میں کہا گیا تھا، ’’ہمیں تشویش ہے کہ یہ فیصلہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست طے کرنے کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق نہیں ہے۔ یہ خدشہ بھی ہے کہ جے اے اے سی کو اس کی سیاسی، مزدوروں سے متعلق اور انسانی حقوق کی مہمات کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہو، جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔‘‘

ماہرین نے یہ تشویش بھی ظاہر کی تھی کہ اس فیصلے کے بعد ہونے والے مظاہروں کے دوران پُرامن اجتماع اور تنظیم سازی کے حقوق پر پابندیاں عائد کی گئیں، مظاہرین کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کی گئی، غیر قانونی ہلاکتیں ہوئیں، من مانی گرفتاریاں کی گئیں اور مواصلاتی خدمات پر بھی پابندیاں لگائی گئیں۔

بھارت ایکسپریس۔

IANS

Recent Posts

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچنل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

4 minutes ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

45 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago