اسپورٹس

10 Runs Penalty: آئی سی سی کے کس ضابطے کے تحت ٹیم انڈیا پرلگی 10 رنوں کی پنالٹی؟ جانئے کیا ہے پورا معاملہ؟

ICC Rule For 10 Runs Penalty: انڈیا-اے اورسری لنکا-اے کے درمیان ٹرائی سیریزکا مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔ مقابلے میں ٹیم انڈیا پر10 رنوں کی پنالٹی لگا دی گئی، جسے جان کر فینس حیران رہ گئے۔ سری لنکا-اے کواس کا بڑا فائدہ ملا۔ اب فینس یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخرآئی سی سی کے کس ضابطے کے تحت ہندوستانی ٹیم پریہ جرمانہ لگایا گیا۔ دراصل، اس ضابطے سے کئی لوگ واقف نہیں ہیں، اس لئے سبھی کرکٹ مداح کو یہ جاننا ضروری ہے۔

نویں نمبرپربلے بازی کے لئے اترے وپرج نگم جلدی وکٹ گرجانے کے بعد ٹیم کوباعزت اسکورتک پہنچانے کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔ اسی درمیان وپرج سے ایسی غلطی ہوگئی، جس سے سری لنکا کومفت میں 10 رن مل گئے۔ غورکرنے والی بات یہ رہی ہے کہ وپرج نے ایک نہیں، بلکہ دوبارغلطی کی۔ اس کی وجہ سے آئی سی سی کے امپائرنے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کردیا اورسری لنکا کی ٹیم کو فائدہ ہوگیا۔

وپرج نگم کی غلطی پرہوئی کارروائی

آئی سی سی کے ضابطہ کے مطابق، اگرکوئی بلے بازرن لینے کے دوران پچ کے’پرویکٹیڈ ایریا’ یعنی بالکل بیچ میں دوڑتا ہے، توامپائرپہلی بارمیں انتباہ دیتے ہیں اوردوسری بارمیں پنالٹی یعنی جرمانے کے طورپردوسری ٹیم کو5 رن دیئے جاتے ہیں۔ انڈیا-اے کے بلے بازانوکول رائے کوامپائرکے ذریعہ ‘پرویکٹیڈ ایریا’ میں دوڑنے کے لئے وارننگ مل چکی تھی۔ 35ویں اوورمیں  وپرج نے پھریہی غلطی دوہرا دی۔ وپرج جیسے ہی ‘پرویکٹیڈ ایریا’ میں دوڑے، امپائرنے فوراً پنالٹی کے طورپرسری لنکا-اے کو 5 رن دے دیئے۔ 2 اوورکے بعد وپرج نے پھریہی غلطی دوہرا دی۔ 37ویں اوورمیں وپرج ایک بارپھرپچ کے ‘پرویکٹیڈ ایریا’ ایریا میں آئے اورامپائرنے دوبارہ پنالٹی کے طورپرسری لنکا-اے کو5 رن دے دیئے۔

بغیرکسی محنت کے سری لنکا کے کھاتے میں جڑے 10 رن

اس طرح جب سری لنکا دوسری اننگ میں بلے بازی کے لئے میدان پراتری، توٹیم کے کھاتے میں پہلے سے ہی 10 رن موجود تھے۔ سری لنکا نے رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے پہلے اوورمیں 4 رن بنائے، لیکن اسکوربورڈ پر14 رن نظرآئے۔ باقی کے 10 رن پنالٹی والے رہے۔ اس طرح ہندوستانی بلے بازکی غلطی نے سری لنکا کو سیدھا سیدھا فائدہ کرا دیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

2 hours ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

3 hours ago