قومی

AAP MP Sanjay Singh News: بی جے پی میں تو نہیں لیکن سماجوادی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں سنجے سنگھ؟ راجیہ سبھا ایم پی نے خود ہی دیا جواب

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کوگزشتہ دنوں بڑے انتشارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پارٹی کے 7 راجیہ سبھا رکن بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ موجودہ وقت میں تین ایم پی عام آدمی پارٹی کے پاس بچے ہیں۔ ان میں سے ایک سنجے سنگھ ہیں، جو راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ سنجے سنگھ واضح کرچکے ہیں کہ وہ بی جے پی میں کبھی نہیں جائیں گے، لیکن جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا اکھلیش یادو کی سماجوادی پارٹی میں وہ شامل ہوسکتے ہیں، تو اس پرانہوں نے بہت بے باکی سے جواب دیا۔

عام آدمی پارٹی کے لیڈران سے گھریلو تعلقات ہیں: سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نے واضح کیا کہ عام آدمی پارٹی ان کے لئے سب سے اچھی پارٹی ہے۔ پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کا ذکرکرتے ہوئے راجیہ سبھا ایم پی نے کہا کہ انہوں نے انہیں دو بار راجیہ سبھا میں بھیجا۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ پارٹی لیڈران سے ان کے تعلقات گھریلو ہیں۔ حالانکہ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اکھلیش یادو سے بھی ان کے تعلقات اچھے ہیں، لیکن وہ عام آدمی پارٹی میں ہی رہیں گے۔

مخالف حالات میں مزید مضبوطی سے لڑیں گے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کی یوپی یونٹ نے ایکس پوسٹ میں سنجے سنگھ کے بیان سے متعلق لکھا،  “جس پارٹی کو بنایا، جسے آگے بڑھانے کے لئے دن رات محنت کی، اس کے تئیں میری وفاداری غیرمتزلزل ہے۔ عام آدمی پارٹی میرا خاندان ہے۔ میں پوری ایمانداری کے ساتھ اپنی پارٹی کے ساتھ ہوں اوراس کے لیے کام کرتا رہوں گا۔ ہم ہربرے حالات میں مزید طاقت کے ساتھ لڑیں گے۔”

یہ بھی پڑھیں: UP Politics: یوپی میں اسدالدین اویسی کی للکارپر بی جے پی نے کیا پلٹ وار، ڈومریا گنج کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے الیکشن کے نتائج سے متعلق کہی یہ بڑی بات

‘عام آدمی پارٹی صرف ایک پارٹی نہیں، یہ ایک نظریہ ہے’

سنجے سنگھ نے یہ بھی کہا، “عام آدمی پارٹی صرف ایک پارٹی نہیں ہے، یہ ایک نظریہ ہے۔ ہم نے دہلی میں بجلی، پانی، تعلیم اورصحت کے شعبوں میں جوانقلاب برپا کیا ہے، وہ وہی کام ہے جو بھگونت مان کی حکومت پنجاب میں کررہی ہے۔ ہم ہرخوف اورچیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیارہیں، کیونکہ ہمارا واحد مقصد عوامی خدمت ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

21 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

33 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

52 minutes ago

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

2 hours ago