قومی

Delegation-Level Talks: وزیراعظم مودی اور رابرٹ فیکو کے درمیان وفد کی سطح کی بات چیت، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، اختراع اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلۂ خیال

براتسلاوا: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز سلوواکیہ کے دارالحکومت براتسلاوا میں اپنے سلوواک ہم منصب رابرٹ فیکو کے ساتھ وفود کی سطح پر اہم مذاکرات کیے۔ سلوواکیہ کے قیام آزادی (1993) کے بعد کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے مذاکرات سے قبل سلوواک وزیراعظم رابرٹ فیکو سے تاریخی براتسلاوا کیسل میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باضابطہ بات چیت سے پہلے ایک فنّی نمائش کا بھی مشترکہ طور پر دورہ کیا۔ بھارتی وفد میں وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، خارجہ سکریٹری وکرم مسری، وزارتِ خارجہ کے سکریٹری (مغرب) سیبی جارج اور وزارتِ خارجہ کی ایڈیشنل سکریٹری پوجا کپور شامل تھیں۔

روایتی استقبال اور گارڈ آف آنر

اس سے قبل وزیراعظم مودی کو براتسلاوا پہنچنے پر باضابطہ استقبالیہ اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سلوواکیہ کے وزیرِ خارجہ Juraj Blanar نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ مودی کا روایتی سلوواک انداز میں ’’روٹی اور نمک‘‘ پیش کرکے خیرمقدم کیا گیا، جو سلوواک ثقافت میں خیرسگالی، دوستی اور مہمان نوازی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ روایت سلوواکیہ کی بھرپور ثقافتی وراثت اور دوستانہ اقدار کی خوبصورت عکاسی کرتی ہے۔

ثقافتی پروگرام اور بھارتی برادری سے ملاقات

استقبالیہ تقریب میں سلوواکیہ کے مائیاوا خطے کے بچوں کے لوک رقص گروپ  نے روایتی لباس میں دلکش لوک رقص پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اس ثقافتی مظاہرے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسی روایات کسی بھی قوم کی تاریخ اور تہذیب کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے براتسلاوا میں مقیم بھارتی برادری کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مودی نے کہا کہ ایسے جذبات دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔

تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون پر توجہ

دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، اختراع، آٹوموبائل صنعت، ریلوے ترقی اور دیگر اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔  یہ دورہ گزشتہ برس دروپدی مرمو کے سلوواکیہ دورے اور رواں سال فروری میں صدر پیٹر پیلیگرینی کے بھارت کے دورے کے تسلسل میں دیکھا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل گرمجوشی پیدا ہوئی ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ بھارت اور سلوواکیہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرے گا اور حالیہ اعلیٰ سطحی رابطوں کو نئی سمت فراہم کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Cabinet MSP Hike: ربیع فصلوں پر مودی حکومت کا بڑا تحفہ، MSP میں زبردست اضافہ، گندم سمیت کئی فصلوں کی نئی قیمتیں مقرر

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کا بڑا فیصلہ، گندم، جو، چنا…

43 minutes ago

Meerut Blue Drum Murder: میرٹھ کے ’نیلے ڈرم‘ قتل کیس میں بڑا فیصلہ، مسکان اور ساحل قصوروار قرار

سوربھ راجپوت کے قتل کے معاملے میں ضلع جج اروند کمار شرما کی عدالت کا…

1 hour ago