بارش نے گابا ٹیسٹ میچ میں رخنہ ڈال کر ہندوستانی ٹیم کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ ٹیسٹ میچ ہندوستانی ٹیم کے لیے جیتنا بہت ضروری ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ میں پہنچنے کے لیے بھارت(ٹیم انڈیا) کے لیے تیسرا ٹیسٹ میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔ لیکن بارش کی وجہ سے کھیل نہیں ہوسکا اوراگرمیچ منسوخ ہوتا ہے تو ہندوستانی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بج جائے گی۔ ایسا اس لئے ہے کہ دوسری ٹیمیں اچھی کارکردگی دکھا کر فائنل کی دوڑ میں آگے بڑھ جائے گی۔
اگر تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہو جائے تو کیا ہوگا؟
ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2025 کو لے کراب شائقین کی نظرہر ٹیسٹ سیریز پرٹکی ہوئی ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2025 کے فائنل میں امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے ہندوستانی ٹیم کے لیے گابا ٹیسٹ جیتنا بہت ضروری ہے، ایسا اس لئے کیونکہ بارڈر-گواسکر ٹرافی 2024۔-2025میں دو ٹیسٹ میچوں کے بعد یہ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے گابا میں کھیلا جا رہا ہے جو بارش کے باعث منسوخ ہونے کے دہانے پر ہے۔ ایسے میں شائقین کے ذہنوں میں یہ چل رہا ہے کہ گابا ٹیسٹ بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد بھارت کے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2025 کے فائنل کے حوالے سے کیا ایکویشن ہوگی ۔
اگر بارش کی وجہ سے ٹیسٹ منسوخ ہوتا ہے تو یہ ایکویشن ہوگی
اگر ہندوستان میلبورن اور سڈنی ٹیسٹ جیتتا ہے: ہندوستانی ٹیم کسی دوسری ٹیم کے نتائج پر انحصار کیے بغیر ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2025 کے فائنل کے لیے براہ راست کوالیفائی کر لے گی۔
اگر ہندوستان سیریز 2-1 سے جیتتا ہے:
سری لنکا کو آسٹریلیا کے خلاف وائٹ واش سے بچنا ہوگا۔
اگر ہندوستان سیریز 2-2 سے ڈرا کرتا ہے:
سری لنکا کو آسٹریلیا کو کم از کم ایک میچ میں شکست دینا ہوگی۔
اگر ہندوستان سیریز 1-1 سے ڈرا کرتا ہے:
سری لنکا کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز ڈرا یا جیتنی ہوگی۔
اگر ہندوستان سیریز ہارتا ہے:
ٹیم انڈیا ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2025 کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔
گابا کے بعد ہندوستانی ٹیم کے آنے والے میچ
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ جس کا تیسرا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے برسبین کے گابا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس کے بعد بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانا ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ 3 جنوری 2025 سے 7 جنوری 2025 تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…
سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی نین نقش والی اس مالا بیچنے والی لڑکی …
سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…
دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…
سوشل میڈیا پر شائقین کا خیال ہے کہ کرون نائر کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے…
ویڈیو میں تینوں نے زعفرانی رنگ کا دوپٹہ پہن رکھا ہے اور آپس میں باتیں…