آج پورا ملک 1971 کی جنگ میں فتح کو یاد کرتے ہوئے وجے دیوس منا رہا ہے۔ اس کو لے کر آج وزیر اعظم نریندر مودی، دروپدی مرمو سمیت ملک کے کئی لیڈروں نے 1971 کی جنگ میں شامل فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوجیوں کو سلامی دی۔
پی ایم مودی نے خراج عقیدت پیش کیا
پی ایم مودی نے ایکس پر لکھا، “آج وجے دیوس پر ہم ان بہادر فوجیوں کی ہمت اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،جنہوں نے 1971 میں ہندوستان کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔۔ ان کی بے لوث لگن اور غیر متزلزل عزم نے ہمارے ملک کو بچایا اور ہمیں عزت بخشی۔ یہ دن ان کی غیر معمولی بہادری اور ان کے ثابت قدم جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ان کی قربانی ہمیشہ نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی اور ہمارے ملک کی تاریخ میں گہرائی تک سرایت کر جائے گی۔
وزیر دفاع راج ناتھ نے یہ بات کہی
اس دن کو یاد کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا، “آج وجے دیوس کے خاص موقع پر قوم ہندوستان کی مسلح افواج کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ ان کی غیر متزلزل ہمت اور حب الوطنی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارا ملک محفوظ رہے۔ ہندوستان ان کی قربانی اور خدمت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔”
آرمی نے ایک قابل فخر ویڈیو شیئر کی
اس حوالے سے آج بھارتی فوج نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں بھارتی فوج کی جیت کی جھلکیاں نظر آ رہی ہیں۔ ساتھ ہی ایک پیغام بھی لکھا۔ ہندوستانی فوج کے کا ایکس ہینڈل پر لکھا ہے، “وجے دیوس 1971 کی جنگ میں پاکستان پر ہندوستانی مسلح افواج کی فیصلہ کن فتح کا نشان ہے، ایک ایسی فتح جس نے ہندوستان کی فوجی تاریخ کو نئی شکل دی اور ایک نئے ملک، بنگلہ دیش کو جنم دیا، جب پاکستان کےعوام پرمسلسل مظالم اور ظلم کا خاتمہ کیا۔
مزید لکھا کہ صرف 13 دنوں میں ہندوستانی مسلح افواج نے اسٹریٹجک کمال، غیر معمولی بہادری اورغیرمتزلزل عزم کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں 93000 پاکستانی فوجیوں کو مکمل شکست ہوئی اور اب تک کی سب سے بڑی فوجی ہتھیارسرینڈر میں سے ایک ہے ، یہ تاریخ اپنے دوستوں اور دشمنوں سے ہندوستان کی وابستگی کی ایک مضبوط یاد دہانی کے طورپرکام کرتاہے۔
بھارت ایکسپریس
ہندوستان اور چین نے سرحد پار تعاون کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا…
واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا…
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…
امت شاہ نے کہا کہ میرا ویڈیو الیکشن کے دوران ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔…
اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…
کانگریس لیڈر کھرگے نے کہا کہ اگر پی ایم مودی کو امبیڈکر جی سے محبت…