سیاست

Priyanka Gandhi carries bag emblazoned with ‘Palestine’ to Parliament : پرینکا گاندھی کے ‘فلسطین’  لکھا بیگ پر آخر ہنگامہ کیوں ہے برپا

کانگریس کی فلسطین سے محبت ایک بار پھر ظاہر ہوئی ہے۔ پرینکا گاندھی کی ایک تصویر سامنے آئی ہے، جس میں ان کے بیگ پر ’’فلسطین‘‘ لکھا ہوا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اس بیگ کو لے کر پارلیمنٹ پہنچی تھیں۔ اب اس بیگ  پر سیاسی لڑائی شروع ہو گئی ہے۔ بی جے پی نے پرینکا گاندھی پر حملہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر ایس پی سنگھ بگھیل نے کہا کہ پرینکا مسلم ووٹروں کو خوش کرنے کے لیے ایک بیگ لائی ہیں جس پر فلسطین لکھا ہوا ہے۔

پرینکا بیگ کے ذریعے فلسطین کی حمایت کرتی نظر آئیں

اس بیگ کے ذریعے پرینکا گاندھی ایک بار پھر فلسطین کی حمایت کرتی نظر آئی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے ،جب پرینکا گاندھی نے فلسطین کی حمایت کی ہے۔ حال ہی میں  انہوں نے فلسطین کے سفیر عابد الرازگ ابو جزیر سے ملاقات کی جنہوں نے حال ہی میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ فلسطینی سفیر نے پرینکا کو وایناڈ لوک سبھا انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔

پرینکا نے اسرائیل کو تنقید کا  نشانہ بنایا تھا

اس سال اکتوبر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کو ایک سال مکمل ہونے پر بھی پرینکا گاندھی نے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ پرینکا  گاندھی نے غزہ میں بڑھتی ہوئی اموات کے درمیان اسرائیل پر حملہ بولا تھا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا تھا کہ ’’غزہ میں 7000 لوگوں کی ہلاکت کے بعد بھی تشدد کا سلسلہ نہیں رکا‘‘۔ ان 7,000 افراد میں سے 3,000 معصوم بچے تھے۔” وایناڈ میں الیکشن لڑتے ہوئے بھی پرینکا گاندھی نے فلسطین کا مسئلہ مسلسل اٹھایا ہے۔

پرینکا گاندھی نے اسرائیل کی کارروائی کی مذمت کی

اس دوران  پرینکا گاندھی نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کی اور علاقے میں ہونے والی تباہی اور بربادی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا  میں ہر اس ماں سے اظہار تعزیت کرتی ہوں جس نے اپنا بچہ کھویا ہے۔ انہوں نے غزہ کے بحران سے نمٹنے میں عالمی برادری کی خاموشی پر بھی تنقید کی۔

اسی وقت  فلسطین کے سفیر نے غزہ میں جنگ بندی کے تئیں ہندوستان کے رول  کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے خطے میں ہندوستان کے اثر و رسوخ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت کو واضح کیا۔ انہوں نے فلسطین اور ہندوستان کی سیاسی جماعتوں کے درمیان تاریخی تعلقات کو بھی یاد کیا ،جن میں کانگریس پارٹی بھی شامل ہے جو طویل عرصے سے فلسطینیوں کے حق کی بات کرتی رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

NCMEI: اقلیتی تعلیمی اداروں کے قومی کمیشن کا 20 ویں یوم تاسیس: اتحاد، تعلیم اور شمولیت کی نئی سمت

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…

7 hours ago

Ashwin retirement reactions: اشون نے اسپن گیند بازی کی روایت کو اگلے درجے تک پہنچایا: ہربھجن سنگھ

اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…

9 hours ago