رام پور: سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور قومی جنرل سکریٹری محمد اعظم خان کے بیٹے اور سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کی قانونی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) کی عدالت نے اسٹامپ ڈیوٹی چوری کے معاملے میں ان پر 3 کروڑ 71 لاکھ 87 ہزار 800 روپے کا بھاری بھرکم جرمانہ عائد کیا ہے۔
یہ معاملہ 2022 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب عبداللہ اعظم نے صدر تحصیل کے گھاٹم پور اور مڑیا نادر باغ علاقوں میں زمین خریدی تھی۔ الزام ہے کہ انہوں نے رجسٹری کے دوران ان زمینوں کو رہائشی کے بجائے زرعی زمین دکھا کر اسٹامپ ڈیوٹی میں تقریباً 1 کروڑ 78 لاکھ روپے کی چوری کی۔
مقدمہ سامنے آنے کے بعد صدر کے ایس ڈی ایم کو معاملے کی جانچ سونپی گئی۔ جانچ میں الزام درست پائے جانے کے بعد معاملہ ڈی ایم کورٹ پہنچا، جہاں فروری 2024 میں تین الگ الگ رجسٹری معاملات پر عدالت نے نوٹس جاری کیا تھا۔
ضلع سرکاری وکیل (ڈی جی سی) پریمی کمار پانڈے کے مطابق، عبداللہ اعظم نے چار مختلف جگہوں پر زمین کے بئناملے کرائے تھے۔ ان میں سے ایک رجسٹری مڑیا نادر باغ میں ہوئی تھی، جس کا فیصلہ پہلے ہی آ چکا ہے۔ بقیہ تین بئناملے گھاٹم پور کے علاقے میں کرائے گئے تھے، جن پر عدالت نے منگل کو فیصلہ سنایا۔
عدالت نے اسٹامپ ڈیوٹی چوری کے اصل رقم پر دوگنا جرمانہ لگاتے ہوئے کل جرمانے کی رقم 3 کروڑ 71 لاکھ روپے کے قریب طے کی۔ مزید یہ کہ اگر مقررہ ایک ماہ کی مدت میں یہ رقم جمع نہیں کرائی گئی تو اس پر ہر مہینے ڈیڑھ فیصد سود بھی لاگو ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق، پہلے بئناملے میں 9 لاکھ 22 ہزار روپے کی چوری پائی گئی تھی، جبکہ گھاٹم پور میں ایک رجسٹری پر 1 کروڑ 1 لاکھ روپے اور دیگر دو پر 33 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ابھی تک عبداللہ اعظم یا ان کے وکیل کی جانب سے عدالت کے فیصلے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ یہ فیصلہ ان کی قانونی اور سیاسی راہ میں نئی رکاوٹیں کھڑی کر سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وہ دوبارہ سرگرم سیاست میں واپسی کی کوشش کر رہے ہیں۔
ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں جرمانہ جمع نہیں کیا گیا تو قانونی کارروائی کے تحت زمین قرق یا دیگر املاک کو ضبط کیا جا سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
عینی شاہدین کے بیانات کے ذریعے واقعے کی پوری کڑی کو جوڑنے کی کوشش کی…
پی ایم مودی نے کہا، "چاہے وہ کسی بھی ریاست سے تعلق رکھتے ہوں، چاہے…
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران مرکزی حکومت نے کوتاہی کا اعتراف کیاہے۔ ایک…
آپ کو بتاتے چلیں کہ اگرچہ چین نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی…
نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان کچھ دنوں کیلئے جنگ…
سرسوتی نے پوچھا، "ان (دہشت گردوں) سے کسی نے لڑائی نہیں کی، کسی نے انہیں…