نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو پہلگام دہشت گردانہ حملہ کیس کی جانچ باضابطہ طور پر اپنے ہاتھ میں لے لی۔ اس حملے میں 28 معصوم سیاحوں کو بے دردی سے گولی مار دی گئی۔ یہ کارروائی مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے حکم کے بعد کی گئی ہے۔
این آئی اے کی ٹیمیں بدھ سے حملے کی جگہ پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور اب شواہد اکٹھے کرنے کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے ایک آئی جی، ایک ڈی آئی جی اور ایک ایس پی کی نگرانی میں کام کرنے والی ٹیمیں ان عینی شاہدین سے باریک بینی سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں/ جنہوں نے دلکش وادی بائسرن میں ہولناک حملے کو دیکھا۔
عینی شاہدین کے بیانات
عینی شاہدین کے بیانات کے ذریعے واقعے کی پوری کڑی کو جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ اس ہولناک دہشت گرد حملے کی حقیقت سامنے لائی جا سکے۔
این آئی اے کی تفتیشی ٹیمیں دہشت گردوں کے طریقہ کار کا پتہ لگانے کے لیے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر مکمل چھان بین کر رہی ہیں۔فارنسک ماہرین اور دیگر تکنیکی ٹیموں کی مدد سے اس مذموم سازش کے پیچھے چھپے ہر سراغ سے پردہ اٹھانے کے لیے پورے علاقے کی گہرائی سے چھان بین کی جا رہی ہے۔ اس حملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…
قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔سی…
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 16 اکتوبر 2026 کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس…
اے آئی ایس اے کی قومی صدر نے ابھجیت دیپکے سمیت دیگر مظاہرین کی رہائی…
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…